ETV Bharat / state

لفٹ نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 6:47 PM IST

تیمارداروں نے ہسپتال انتظامیہ سے لفٹ کو فعال بنانے کا پرزور مطالبہ کیا تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لفٹ نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات
لفٹ نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات

سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ میں 'لفٹ' خراب ہونے سے مریضوں و تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے میڈیکل کالج میں جدید مشینریز و دیگر سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں، تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں ابھی تک لفٹ کو معقول طریقہ سے چالو نہیں کیا گیا ہے۔

لفٹ نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات

لفٹ کی سہولیت نہ ہونے کے سبب بزرگ مرد خواتین خاص کر مریضوں کو کئی سیڑھیاں چڑھنا پڑتی ہے جس کے سبب انہیں کافی دقت ہو رہی ہے۔

تیمارداروں نے ہسپتال انتظامیہ سے لفٹ کو فعال بنانے کا پرزور مطالبہ کیا تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل ولیج ہالسڈار میں ماڈل جیسا کچھ بھی نہیں


ادھر جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی نے کہا کہ 'ہسپتال میں دو لفٹ نصب کئے گئے ہیں، جن میں ایک لفٹ کو چالو کیا گیا ہے تاہم کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ کام نہیں کر رہا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ لفٹ کو جلد ہی بحال کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.