ETV Bharat / state

اننت ناگ: کوکرناگ میں بچوں کی سائیکل ریس

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:21 AM IST

Fun cycle race
Fun cycle race

نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کے لئے فوج کی انیس آر آر کے زیر اہتمام سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔

نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کی غرض سے فوج کی انیس آر آر کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے وائلو علاقہ میں سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں کوکرناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ اس موقع پر شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اننت ناگ: کوکرناگ میں تفریحی سائیکل ریس کا انعقاد
اس موقع پر انیس آر آر کے میجر بھشم دیو، بی ڈی سی چیئرپرسن پروینا جی کے ساتھ ساتھ مقامی علاقہ کے لوگ بھی موجود تھے۔ سائیکل ریس وائلو علاقہ سے شروع ہوئی جو زلنگام میں اختتام کو پہنچی۔ سائیکل ریس کے اختتام پر فاتح سائیکل سوار کو انعامات سے نوازا گیا جس میں دس لڑکیاں شامل ہیں۔

واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں میں منشیات کی لت ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس سے دور رکھنے کے لئے اس قسم کے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت فوج علاقے میں مخلتف قسم کے کھیلوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ نوجوان منشیات کے بجائے دوسرے مقابلہ جاتی کھیلوں میں میں مصروف رہیں۔

منشیات سے نوجوانوں کو بچانے کے لئے انتظامیہ اور این جی او کی جانب سے مخلتف مواقع پر مہم بھی چلائی جاتی ہے، اس کے باوجود جموں و کشمیر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس جانب راغب ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.