ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی نے آتشزدگی متاثرین سے جتلائی ہمدردی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 6:18 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایل جی انتظامیہ سے جنوبی کشمیر کے اننت ضلع کے آتشزدگی متاثرین کی امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی۔

محبوبہ مفتی نے آتشزدگی متاثرین سے جتلائی ہمدردی
محبوبہ مفتی نے آتشزدگی متاثرین سے جتلائی ہمدردی
محبوبہ مفتی نے آتشزدگی متاثرین سے جتلائی ہمدردی

اننت ناگ: سابق وزیر اعلیٰ و جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے آگ سے متاثرہ بستی بوٹ کالونی، کھنہ بل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے متاثرہ کنبوں سے ہمدردی جتلائی اور یقین دلایا کہ ان کی باز آباد کاری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ محبوبہ مفتی نے علاقے کا جائزہ لیا اور آگ متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثرین نے محبوبہ مفتی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سرد ترین چلہ کلان میں ان کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جانے چاہئیں اور ان کی راحت کے لیے اشیاء خردبینی اور گرم ملبوسات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

محبوبہ مفتی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کی طرف سے ان کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے یو ٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان سردیوں کے ایام میں ان کو سر چھپانے کی جگہ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جانے چاہئیں اور ان کو ہر مکمل سہولیات فراہم کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: حسنین مسعودی کی آگ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اننت ناگ کے بوٹ کالونی، کھنہ بل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی جس کے سبب آٹھ رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا۔ آگ کی اس ہولناک واردات نے ان مکانات میں رہائش پذیر تیرہ کنبوں کو کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا۔ جبکہ لاکھوں روپے کی مالیت خاکستر ہو گئی۔ اگرچہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واردات میں مکینوں کا سارا مال و اسباب جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ محبوبہ مفتی نے آگ متاثرہ کنبوں سے ملاقات کے دوران کہا: ’’میں آپ کے ساتھ ہوں۔ آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.