ETV Bharat / state

Road Accident in JK جموں و کشمیر میں کئی سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:59 PM IST

جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ تین افراز زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال داخل کیا گیا ، جہاں وہ زیر علاج ہے۔

five-killed-in-road-accidents-in-jk
جموں و کشمیر میں کئی سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

سرینگر: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال داخل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔


تفصیلاے کے مطابق اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں پیر کو نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق پیر کی شام اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں ایک دلدوز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی ، زود دار ٹکر ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کی موت واقعہ ہوئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوراًگورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔متوفی کی شناخت ضلع اننت ناگ کے تیلونی علاقہ سے تعلق رکھنے والے گُل محمد گنائی ولد علی محمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے ،جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد اشرف گنائی ولد غلام حسن گنائی اور ماجد احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملوث ڈرائیور کو پکڑنے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

دریں اثناہ ڈوڈہ میں پیر کے روز نجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعت کے مطابق پیر کے روز مہوری ڈوڈہ میں ایک گاڑی زیر نمبر (JK06A 1026)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی جموں وکشمیر پولیس اور غیر سرکاری تنظیم الخیر نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے دو کی شناخت جوگندر پال ولد بودھ راج اور رنجیت کمار ولد سوامی راج ساکنان پریم نگر کے بطور ہوئی ہے۔حادثے میں مرنے والے مزید دو افراد کی شناخت کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Pedestrian Crushed to Death in Kulgam: کولگام سڑک حادثے میں معمر شہری ہلاک

وہیں گاندربل کے ہش نوش چنار علاقے میں پیر کو ایک بس اور اسکوٹی کے درمیاں ٹکر ہونے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ ایک اور خاتون اس میں زخمی ہو گئی۔متوفی کی شناخت کلثومہ زوجیہ یاسر احمد صوفی ساکن گرج گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.