ETV Bharat / state

Encounter Starts in Halloran اننت ناگ کے ہلورا گڈول میں انکاونٹر جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 3:52 PM IST

Updated : Sep 13, 2023, 5:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ہلورا گڈول علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ے۔ Encounter Starts in Halloran gadool area of Kokernag

Etv Bharat
Etv Bharat

جنوبی کشمیر کے اننت ضلع کے کوکرناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر شروع ہو چکا ہے۔ پولیس نے انکاؤنٹر کی اطلاع سماجی رابطہ گاہ ایکس (سابق ٹویٹر) پر دی۔ جموں و کشمیر پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران فوجی اہلکاروں سمیت پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گولیوں کا یہ تبادلہ کوکرناگ کے گڈول علاقے میں شروع ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حفاظتی اہلکاروں، جن میں فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس ٹیم شامل ہیں، نے گڈول علاقے کو اُس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جوں ہی حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے حفاظتی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کی جس کے جواب میں فورسز بھی مورچہ زن ہوئے۔

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ہلورا گڈول علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہونے پر علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس پر سیکوریٹی فورسس نے جوابی فائرنگ کی اور انکاونٹر شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں ایک سے زائد عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے کمین گاہ میں پناہ لی تھی۔ کشمیر پولیس نے ٹویٹ کیا کہ انکاونٹر میں سیکوریٹی فورسس کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں پورے علاقہ کے تمام راستوں کو لوگوں کی آمد و رفت کےلئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔

Last Updated : Sep 13, 2023, 5:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.