ETV Bharat / state

Inauguration of projects in anantnag ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 4:05 PM IST

dc-inaugurated-various-projects-in-anantnag
ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں سے منشیات کے خاتمے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 7 پنچایتوں کو پہلے ہی "نشا مخت پنچایت" قرار دیا گیا ہے۔

ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

اننت ناگ: اننت ناگ میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میونسپل کمیٹی اننت ناگ نے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ کے بینر تلے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر سید فخر الدین حامد تھے۔ میونسپل کمیٹی اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ اور ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی اننت ناگ شوکت احمد نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ڈی سی اننت ناگ کا استقبال کیا۔ ڈی سی نے میونسپلٹی دفتر کے احاطے میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے تقریباً 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی لاگت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جو میونسپل کمیٹی اننت ناگ نے عوام کے فائدے کے لیے شروع کیے تھے۔ وارڈ ممبران اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی شکایات کو اجاگر کریں، تاکہ لوگوں کے مسائل کا حل ہوجائے۔

ڈی سی نے پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) مشن اسکیم کے تحت مستحق افراد میں ان کے مکانات کی تعمیر کے لیے 4 لاکھ 16 ہزار روپے کے چیک اور 10 مکانات کی چابیاں تقسیم کی گئیں جو طویل عرصے سے مکانات کے بغیر رہ رہے تھے۔ ڈی سی اننت ناگ نے وہاں کی شکایات سے متعلق لوگوں کو یقین دلایا کہ تمام شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Trianga Rally in Anantnag اننت ناگ کے سادی وارہ میں میگا ترنگا ریلی کا انعقاد

ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ضلع اننت ناگ سے منشیات کے خاتمے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ 7 پنچایتوں کو پہلے ہی "نشا مخت پنچایت" قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے ہر فرد کو اس نیک مقصد میں انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.