ETV Bharat / state

Verinag Winter Festival سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ویری ناگ میں ونٹر فیسٹیول کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 7:52 PM IST

verinag winter tourism festival
verinag winter tourism festival

سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ویری ناگ میں ونٹر فیسٹیول کا انعقاد

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج سیاحتی مقام ویری ناگ میں "ویری ناگ ونٹر فیسٹیول" کا افتتاح کیا۔ اس فیسٹول کا انعقاد محکمہ سیاحت، ویری ناگ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی، اربن لوکل باڈیز اور ضلع انتظامیہ نے کیا تھا۔ Verinag Winter Festival

اننت ناگ: جموں و کشمیر قدرتی طور پر خوبصورت مقامات اور حسین وادیوں کی آماجگاہ ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کئی سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں سیاحوں سیر وتفریخ کے لیے آتے ہیں۔ ان ہی سیاحتی مقام میں کچھ ایسے مقام بھی موجود ہے جہاں موسم سرما میں سیاحوں کی آمد کم رہتی ہے۔Tourist In Kashmir

محکمہ سیاحت ،ویری ناگ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی، اربن لوکل باڈیز اور ضلع انتظامیہ نے سیاحتی مقام ویری ناگ میں" ویری ناگ ونٹر فیسٹیول "کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد سیاحوں کو سرما میں اس مقام کی طرف راغب کرنا ہے۔اس فیسٹیول کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب میں کئی رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔پروگرام میں کئی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنی سریلی آواز سے لوگوں کے دل جیت لئے۔Verinag Winter Festival Inaugurated

مزید پڑھیں: Tourism in 2022 سیاحتی شعبے کیلئے سال 2022 تاریخی رہا

تقریب کا مقصد سیاحوں کو اس خوبصورت مقام کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب کرنا ہے، تاکہ سیاحوں کے آنے سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو۔پروگرام میں موجود لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی خوب شتائش کی۔تقریب میں مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے ۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویری ناگ، ڈیولمپنٹ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ صدر میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ محمد اقبال آہنگر بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tourist arrival in Kashmir بائیس لاکھ سے زائد سیاح رواں برس کشمیر وارد ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.