ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Anantnag: سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 10:13 PM IST

سی آر پی ایف کے 40 بٹالین نے اننت ناگ کے چھی علاقہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں مقامی لوگوں کی طبی جانچ کی گئی اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئے۔ Free Medical Camp in Anantnag

crpf-organises-free-medical-camp-in-anantnags-chhee-village
سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں مفت میڈیکل کیمپ

اننت ناگ: سوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی 40 ویں بٹالین کی جانب سے اننت ناگ کے چھی علاقے میں ایک مفت طبی کیپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں مقامی آبادی کی خاصی تعداد شامل ہوئی۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے لوگوں کی طبی جانچ کی اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔Free Medical Camp in Anantnag

سی آر پی ایف کی جانب سے اننت ناگ میں مفت میڈیکل کیمپ
اس موقع پر کمانڈنگ افسر 40 بٹالین سی آر پی ایف نے کہا کہ سی آر پی ایف ہر وقت عوام کی خدمات کے لیے پیش پیش رہتا ہے۔ ہمارے جوان نہ صرف امن و امان برقرار رکھنے میں اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ سماجی کاموں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپوں کے انعقاد سے مقامی لوگوں کو کافی فائدہ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:


وہیں لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی عوامی مفادات کے لیے اس طرح کے پروگرامز کے زیادہ انعقاد پر ذور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.