ETV Bharat / state

Trianga Rally in anantnag اننت ناگ میں بچوں نے ترنگا ریلی میں شرکت کی

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 9:26 PM IST

بی جے پی مہیلا مورچہ کی یوٹی نائب صدررُومیسہ رفیق نے اننت ناگ نی پورہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک ترنگا ریلی نکالی۔ ریلی میں بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

Trianga Rally in anantnag
بچوں نے کی ترنگا ریلی میں شرکت

اننت ناگ میں بچوں نے ترنگا ریلی میں شرکت کی

اننت ناگ: میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت اننت ناگ نی پورہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک ترنگا ریلی نکالی گئی۔اس ریلی کی قیادت بی جے پی مہیلا مورچہ کی یوٹی نائب صدر و میونسپل کونسلر رُومیسہ رفیق نے کی ۔ ریلی میں علاقے کے پچوں کی ایک خاصی تعداد کے ساتھ ساتھ کھل شایقین نے بھی شرکت کی۔ریلی کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں ترنگا لہرایا اور حب الوطنی کے گانے گائیں اور ملک کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے جنگ آزادی میں عام لوگوں کے کردار اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں قومی پرچم کی جانکاری دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ملک کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے بہادروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک کی سالمیت کو بچانے اور مزید مستحکم بنانے کے لئے نوجوانوں سے اپیل کی گئی۔

مزید پڑھیں: Meri Maati Mera Desh آج ہر کشمیری کے ہاتھ میں ترنگا ہیں، بی جے پی


میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما رومیسہ رفیق نے حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کی ترقی میں نوجوانوں اور بچوں کے کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ بچوں کو ملک کی صحیح تاریخ اور تصویر کی جانب راغب کرنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.