ETV Bharat / state

چھڑی مبارک کی پوجا کے ساتھ امرناتھ یاترا اختتام پذیر

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 3:34 AM IST

رکشابندھن بھگوان شیو کی مقدس چھڑی مبارک، مقدس گپھا میں پہنچنے کے ساتھ سالانہ امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہوگئی۔

Amarnath Yatra: Chhari Mubarak puja performed at Amarnath in J&K
چھڑی مبارک کی پوجا کے ساتھ امرناتھ یاترا اختتام پذیر

شری امرناتھ یاترا کی چھڑی مبارک کی پوجا ارچنا رواں برس پہگام میں مہنت دپیندرا گری کی نگرانی میں کی گئی۔ شریامرناتھ جی کی سالانہ یاترا، کووڈ-19 وبا کی وجہ سے رواں برس بھی منسوخ کردی گئی تھی، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

ویڈیو

پوجا میں پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین نے کے علاؤه سادھوؤں نے شرکت کی اور ملک کی خوشحال و قیام امن کے لیے خصوصی پراتھنا کی گئی۔

اس موقعے پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہنت دپیندرا گری نے کووڈ کی وجہ سے یاترا کی منسوخی کو صحیح ٹھہراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کا 100 فیصد ہدف پورا کیا جائے گا۔'

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی وہ اپنی سماجی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کورونا سے لڑنے کے لیے ملک کر کوشش کریں، جس میں ٹیکہ کاری، ماسک، سماجی دوری بنائے رکھنا اور ہاتھوں کو باربار دھونا شامل ہے تاکہ وبا کا خاتمہ ہوسکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.