ETV Bharat / state

Anantnag My Town My Pride : 'گڈ گورننس سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے'

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 11:51 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ضلع اننت ناگ میں ’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘ کے تحت منعقدہ تقریب میں عوامی نمائندوں، مختلف محکمہ جات افسران نے شرکت کی۔ My Town My Pride in Jammu and Kashmir

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلوو کھنہ بل میں ماے ٹاؤن ماے پائیڈ پروگرام کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سپیشل سیکریٹری فائنانس ڈاکٹر سید عابد رشید نے ’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘ (ایم ٹی ایم پی، دوم) کے تحت شہری جن ابھیان پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر سید عابد رشید نے کہا کہ ’’ایم ٹی ایم پی پروگرام کا آغاز وزیر اعظم مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی رہنمائی میں کیا گیا ہے، تاکہ حکومت/گورننس کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے اور ان سے اس بارے میں رائے حاصل کی جا سکے تاکہ گورننس میں بہتری لائی جا سکے۔‘‘ Special Secretary Finance attended MTMP in Anantnag

’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘، اننت ناگ میں تقریب

’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘ کے حوالہ سے سپیشل سیکریٹری نے کہا کہ ’’تمام شہری علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔ اور اور ضلع اننت ناگ کے مختلف میونسپل کمیٹیز/کونسلز میں منعقد ہونے والے جن ابھیان پروگرامز میں شرکت کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ شہری علاقوں کی تیز رفتار ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے ایم ٹی ایم پی پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ وہ سرکاری اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکیں، تاکہ ان کے مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا جا سکے۔My Town My Pride in South Kashmir

تقریب میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم ،صدر میونسپل کونسل اننت ناگ ہلال احمد شاہ، ایس ایس پی اننت ناگ آشیش کمار کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلع افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں عوامی بیداری کے لئے مختلف محکموں کے جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے جہاں پر عوام کو مختلف سرکاری اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی۔Kashmir My Town My Pride

مزید پڑھیں: My Town My Pride Awantipora: اونتی پورہ میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام

پروگرام میں تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور طلباء سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جہاں مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے انہیں اپنی عوامی فلاح و بہبود اور خود روزگار سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.