ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 Concluded امرناتھ یاترا 2023 اختتام پذیر، تھجی وارہ میں بڑی تقریب کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:12 PM IST

amarnath-yatra-2023-concluded-special-hawan-at-thajiwara-bijbehara
Etv Bharat امرناتھ یاترا 2023 کا روایتی طور اختتام ،تھجی وارہ میں بڑی تقریب کا انعقاد

امرناتھ یاترا 31 اگست کے روز روایتی طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ امسال چارلاکھ 45 ہزار 338 یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ امرناتھ یاترا کے دوران امسال 45 افراد نے جان گواں دی ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہے۔

امرناتھ یاترا 2023 کا روایتی طور اختتام ،تھجی وارہ میں بڑی تقریب کا انعقاد

اننت ناگ: ہر برس کی طرح رواں برس بھی رکشا بندھن ،شراون پُورنیما کے روز امرناتھ یاترا 2023 کا اختتام ہو گیا۔ امسال امرناتھ یاترا 62 روز تک محیط تھی ،یاترا یکم جولائی سے شروع ہو گئی تھی جو 31 اگست کو روایتی طور پر اختتام ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 4 لاکھ 45 ہزار 338 یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا۔اگرچہ سرکار کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایک ہفتہ قبل ہی امرناتھ یاترا کو بند کرنے اور روایتی طور پر 31 اگست کو اختتام کرنے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد میں اس کی تردید کی گئی اور یاترا کو مقررہ مدت تک جاری رکھنے کو کہا گیا۔
روایتی طور پر چند روز قبل چھڑی مبارک کے نگراں مہینت دپیندر گری کی قیادت میں اننت ناگ کے مارٹنڈ سوریا مندر پہنچایا گیا جہاں پر اسنان اور خصوصی پوجا کے بعد چھڑی مبارک کو چندن واڑی کے راستے امرناتھ گھپا پہنچایا گیا اور 31 اگست کو گھپا میں خصوصی پوجا کے ساتھ ہی رواں برس کی امرناتھ یاترا کا اختتام ہو گیا،اس پوجا میں بڑی تعداد میں سادھوں نے حصہ لیا۔
ادھر ضلع اننت ناگ کے تھجی وارہ بجبہاڑہ علاقہ میں ہر برس کی طرح رواں برس بھی رکشا بندھن اور امرناتھ یاترا کے اختتام کے موقعہ پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بھجن خصوصی پوجا اور ہوں کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔عقیدت مندوں کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،وہیں ایک لمبے عرصے بعد اس موقعہ پر اکثریتی طبقہ سے وابستہ افراد سمیت سکھ برادری کے لوگوں نے بھی وہاں شرکت کی۔
کشمیری پنڈتوں نے امرناتھ یاترا کے لئے سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو معقول طریقہ سے رکھنے کے لئے سرکار کا شکریہ ادا کیا،جس کی وجہ سے امرناتھ یاترا کا خوش اسلوبی اور پُرامن طریقہ سے اختتام ممکن ہو پایا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Concludes : خصوصی پوجا پاٹ کے ساتھ ہی امرناتھ یاترا 2023 کا اختتام

کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ تھجی واڑہ ایک تاریخی اور مذہبی اہمیت کی جگہ ہے ،کیونکہ یہ جگہ ماتا پاروتی اور بھگوان شیو کا پہلا ٹھکانہ ہے اور اس جگہ پر ماتا پاروتی نے کافی تپسیا کی ہے،یہی وجہ ہے کہ اس جگہ کو چھوٹا امرناتھ کا درجہ حاصل ہے۔جو بھی یاتری پہلگام جانے کی طاقت نہیں رکھتا وہ اس جگہ پر امرناتھ کا درشن کر سکتا ہے اور اسے مذہبی لحاظ سے برابر کا درجہ حاصل ہوگا۔
کشمیری پنڈتوں نے مقامی مسلمانوں کی اس دن میں شمولیت کرنے اور انہیں اپنا تعاون پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں برس اس دن کے موقعہ پر لمبے عرصہ کے بعد مختلف مذاہب سے وابستہ لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو ملا جس سے پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہاں ماضی کی طرح مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی قائم اور دائم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ یہ بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.