ETV Bharat / sports

سنہ 2021 میں پہلی بار ہوگا خاتون انڈر -19 ورلڈ کپ

author img

By

Published : Oct 16, 2019, 2:13 AM IST

Updated : Oct 16, 2019, 3:32 AM IST

خاتون کرکٹ کھلاڑی

خاتون کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے سال 2021 میں پہلی بار خاتون انڈر -19 ورلڈ کپ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی بورڈ کی پیر کو دبئی میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ خاتون انڈر -19 ورلڈ کپ ہر دو سال بعد منعقد کیا جائے گا۔ کرکٹ کی اولین پالیسی کے تعین ادارے کے اجلاس میں کئی بڑے فیصلے لئے گئے۔

خاتون کرکٹ کھلاڑی
خاتون کرکٹ کھلاڑی

آئی سی سی نے سال 2023 سے آٹھ سالہ کرکٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے جس میں ہر سال مرد اور خاتون کرکٹ کے ایک بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انڈر -19 مرد اور خاتون کرکٹروں کے لئے چار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر نے کہاکہ بہت سے اختیارات پر غور کرنے کے بعد بورڈ نے ہر سال مرد اور خاتون کرکٹ کے ایک بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کی ضرورت محسوس کی، اس سے دو طرفہ کرکٹ سیریز کے علاوہ بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ایک کرکٹ کیلنڈر سال میں تسلسل بنا رہے گا اور کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد اور مضبوط ہوگی۔

مرد کرکٹ کھلاڑی
مرد کرکٹ کھلاڑی
خاتون انڈر -19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 2021 میں بنگلہ دیش میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی نے خاتون انڈر -19 ٹورنامنٹ کے لئے بولی کا اعلان بھی کیا ہے۔

آئی سی سی نے خاتون کرکٹ کی مقبولیت اور فروغ دینے کے لئے انعام کی رقم میں 26 ملین ڈالر کا اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:

fauzan


Conclusion:
Last Updated :Oct 16, 2019, 3:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.