ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: گولفر ادیتی میڈل سے محروم

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 11:24 AM IST

Tokyo Olympics: گولفر ادیتی میڈل سے محروم
Tokyo Olympics: گولفر ادیتی میڈل سے محروم

گولفر ادیتی اشوک ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے سے چوک گئیں۔ وہ مقابلے کے آخری راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہیں۔

گولفر ادیتی اشوک ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنے سے چوک گئیں۔ وہ مقابلے کے آخری راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہیں۔ اس میچ میں امریکہ کی نیلی کورڈا (Nelly Korda) نے طلائی تمغہ جیتا۔

فائنل راؤنڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن کے اسکور برابر ہونے کی وجہ سے اب جاپان کی مونی انامی اور نیوزی لینڈ کی لیڈیا کے درمیان کانسی کے تمغہ کے لیے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی لیڈیا نے 17 ویں ہول میں ادیتی کو شکست دی اور تیسرے پائیدان پر پہنچ گئیں، جبکہ ادیتی چوتھی پوزیشن پر پھسل گئی۔ اس سے پہلے جمعہ کو ختم ہوئے تیسرے راؤنڈ کے بعد ادیتی دوسرے نمبر پر تھیں۔

مزید پڑھیں:

Tokyo Olympics Day 16: بھارتی کھلاڑیوں کا شیڈول، ٹوکیو اولمپکس کو الودع کہنے کا شاندار موقع

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ادیتی کو ان کی شاندار اولمپک کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 'آج کی تاریخی کارکردگی کے ساتھ، آپ (ادیتی اشوک) نے بھارتی گولف کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ آپ نے بہت پر سکون اور خوبصورتی سے کھیلا۔ اچھے کھیل کے مظاہرے کے لیے مبارکباد۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.