ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: تاریخ کے سب سے چیلنجنگ اولمپک کھیلوں کی کامیاب تکمیل

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:34 PM IST

تاریخ کے سب سے چیلنجنگ اولمپک کھیلوں کی کامیاب تکمیل
تاریخ کے سب سے چیلنجنگ اولمپک کھیلوں کی کامیاب تکمیل

تاریخ کے سب سے زيادہ چیلنج سے بھرے اولمپک کھیلوں کا آج الوداعی تقریب کے ساتھ کامیاب اختتام ہوگیا۔ 67 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں شائقین کے بغیر غیرمعمولی ٹوکیو اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کےصدر تھامس باک نے الوداعی تقریب میں ایتھلیٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس بے حد مشکل وقت میں ہم سب جی رہے ہیں اور ان سب کے درمیان دنیا کو امید کی کرن دکھائی ہے اور اب میں ٹوکیو میں سب سے چیلنجنگ اولمپک سفر کے اختتام کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ میں 32ویں اولمپیاڈ کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ کھیل امن، اتحاد اور امید کی علامت تھے۔ اب آپ سب سے پیرس میں ملاقات ہوگی۔

تاریخ کے سب سے چیلنجنگ اولمپک کھیلوں کی کامیاب تکمیل
تاریخ کے سب سے چیلنجنگ اولمپک کھیلوں کی کامیاب تکمیل
تاریخ کے سب سے چیلنجنگ اولمپک کھیلوں کی کامیاب تکمیل
تاریخ کے سب سے چیلنجنگ اولمپک کھیلوں کی کامیاب تکمیل

اس غیرمعمولی اولمپک کی افتتاحی تقریب کی طرح خالی اسٹیڈیم میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صرف ایتھلیٹس، ٹیم کے اہلکار، وی آئی پی اشخاص اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔ ایتھلیٹس سخت بائیو سیکیور ماحول میں کھیل گاؤں میں رہے تھے اور انہیں کھانے، سونے اور مقابلہ کرنے کے علاوہ ہر وقت ماسک لگانا تھا۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کی پریڈ کے دوران ہندوستانی دستے کی قیادت 65 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے پہلوان بجرنگ پونیا نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Tokyo Olympics: بھارتی ہاکی ٹیم کے رکن سے ای ٹی وی بھارت کا خصوصی انٹرویو

باک کے اولمپک کو ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی اولمپک کا پرچم 2024 پیرس اولمپک کے میزبان فرانس کو سونپ دیا گیا۔ اولمپک کھیلوں کے اختتام کے ساتھ اولمپک مشعل کو بجھادیا گیا لیکن ٹوکیو 2020 میں نظر آئے کھیل جذبات اس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس اور اسے دیکھنے والوں کے دلوں میں جلتی رہے گی۔ اختتامی تقریب کے بعد اسٹیڈیم کے چاروں جانب آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا اور اسٹیڈیم میں لکھا آیا اریگاتو یعنی شکریہ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.