ETV Bharat / sports

ازہان اور شعیب ملک کے درمیان فاصلہ باعث غمگین

author img

By

Published : May 17, 2020, 7:39 PM IST

بھارت کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک ان کے بیٹے کے لیے مثالی شخصیت ہیں تاہم وہ کورونا کے سبب اپنے بیٹے ازہان اور اپنے شوہر شعیب ملک کے درمیان فاصلے پر غمگین ہیں۔

Indian female tennis star Sania Mirza
بھارت کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا

حیدرآبادی ٹینس اسٹار ٹوئیٹر پر سرگرم رہتی ہیں اور وہ مختلف مواقع پر ٹوئیٹس بھی کرتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اس سلسلہ میں گذشتہ روز کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ میرا بیٹا ازہان کب اپنے والد سے دوبارہ مل پائے گا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے میں اور بیٹا ازہان حیدر آباد اور شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسے موجودہ وقت میں شعیب ملک کا اپنی 65 سالہ والدہ کے پاس موجود ہونا ضروری ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اور شعیب ملک پریکٹیکل ہیں ہم دونوں کی سوچ مثبت ہے، مجھے امید ہے کہ یہ سماجی فاصلوں کا وقت بھی گزر جائے گا۔

بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کل بہت بے چین ہوں، گھر میں چھوٹا بچہ ہو تو آپ کو نہیں پتا ہوتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں آپ ٹینس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، دنیا کے حالات نارمل ہونے کے بعد ٹینس ہی آخری کھیل ہوگا جو بحال ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر نسل کے لیے ان کی کئی مثالی شخصیات ہوتی ہیں۔ جس طرح ان کے والد کے لیے فٹ بال کے مشہور کھلاڑی پیلے مثالی شخصیت ہیں،ان کے لیے فٹ بال کے کھلاڑی میراڈونا مثالی شخصیت ہیں جبکہ ان کے فرزند کے لیے وہ خود مثالی شخصیت ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.