ETV Bharat / sports

وینس برسبین انٹرنیشنل سے دستبردار

author img

By

Published : Jan 1, 2020, 10:46 PM IST

وینس ولیمز نے سال کے پہلے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے بدھ کو اپنا نام واپس لے لیا۔ ماریہ شاراپووا کے بعد وینس دوسری اسٹار کھلاڑی ہیں

کرکٹروں نے فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا
کرکٹروں نے فیملی کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا

سابق نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز نے سال کے پہلے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے بدھ کو اپنا نام واپس لے لیا۔

وینس کی پریکٹس کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ سے ہٹنا پڑا ہے۔

برسبین انٹرنیشنل کے لیے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے لیے اہم پریکٹس ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے، جس سے ان کے گرینڈ سلیم میں کھیلنے کی امیدوں کو بھی جھٹکا لگا ہے۔

39 سال کی تجربہ کار کھلاڑی نے اگرچہ امید ظاہر کی کہ وہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل سے واپسی کر لیں گی جو گرینڈ سلیم سے ٹھیک پہلے منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے میں اپنے سیشن کا آغاز برسبین سے نہیں کر پاوں گی کیونکہ مجھے ٹریننگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔
"
سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن نے کہا، "میں نئے سال میں آسٹریلیا میں کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں اور ایڈیلیڈ میں ملیں گے۔"

برسبین میں دنیا کی نمبر ایک ایشلے بارٹي، آسٹریلین اوپن چیمپئن ناومی اوساکا جیسی مضبوط کھلاڑی حصہ لیں گی جس کی شروعات 6 جنوری سے ہوگی۔ آرگنائزر جلد ہی ولیمسن کی جگہ نئے نام کا اعلان کریں گے۔

Intro:Body:

jhjh


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.