ETV Bharat / sports

یو ایس اوپن، ناظرین کے بغیر ہونے کا امکان

author img

By

Published : May 31, 2020, 10:00 PM IST

سال کا آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر ناظرین کے یا پھر انتہائی محدود ناظرین کے ساتھ منعقد کیا جا سکتا ہے۔

US Open considering tournament without fans
بغیر ناظرین کے منعقد ہو سکتا ہے یو ایس اوپن

یو ایس اوپن کے انعقاد پروگرام میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ امریکہ کے ٹینس کنٹرول ادارے یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے ) نے ہفتہ کو کہا کہ محدود شائقین کے ساتھ یا پرستار کے بغیر اس سال یو ایس اوپن منعقد ہونے کا امکان ہے۔

یو ایس ٹی اے چیف کرس وڈمايئر نے کہاکہ یو ایس ٹی اے یو ایس اوپن 2020 کے انعقاد کو لے کر مختلف پہلوؤں پر غور کر رہا ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد مقرر تاریخوں پر نیویارک میں ٹورنامنٹ کو منعقد کرانا ہے جس کو لے کر ہم کئی مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں جس میں بغیر ناظرین یا محدود شائقین کے ساتھ ٹورنامنٹ منعقد کرنا شامل ہے۔

یو ایس اوپن اس سال یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں 24 اگست سے 13 ستمبر کے درمیان منعقد ہونا ہے۔ کرس نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے یا نہ کرنے پر فیصلہ لینے کے لئے وسط جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اے ٹی پی اور ڈبلیوٹی اے کے تمام ٹورنامنٹ 13 جولائی تک پہلے ہی منسوخ کئے جا چکے ہیں اور سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ومبلڈن بھی پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ مئی میں ہونے والے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن کو ملتوی کر کے یو ایس اوپن کے بعد ستمبر میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا سے خطرے کی وجہ سے اگرچہ کئی بڑے کھلاڑیوں کا اس سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا یقینی نہیں ہے۔ گزشتہ چمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے اسی ماہ کے آغاز میں کہا تھاکہ مجھے لگتا ہے کہ تربیت کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن مقابلہ میں کھیلنا مشکل ہے۔ اس کا ذمہ دار اور مسلسل ہونے کا وقت ہے اور اس لحاظ سے ہم ہر ہفتے کسی مختلف ملک کا سفر کس طرح کر سکتے ہیں۔

نڈال نے اگرچہ یہ بھی کہا کہ وہ بغیر ناظرین کے کھیلنے پر مطمئن ہیں، گرچہ بغیر پرستار کے کھیلنا اچھا نہیں لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ چیزیں ٹھیک بھی ہو رہی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے لئے ابھی صحیح وقت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.