ETV Bharat / sports

Women’s World Boxing Championship لگاتار دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن کر نکہت زرین نے تاریخ رقم کی

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 7:27 PM IST

Updated : Mar 26, 2023, 8:43 PM IST

بھارت کی اسٹار باکسر نکہت زرین نے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں ویتنام کی گوئن تھی ٹام کو پانچ صفر سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ ایم سی میری کوم کے بعد دو مرتبہ یہ اعزاز جیتنے والی نکہت دوسری بھارتی بن گئی ہیں۔

World Boxing Final Nikhat Zareen wins second world title
لگاتار دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن کر نکہت زرین نے تاریخ رقم کی

نئی دہلی: بھارت کی اسٹار باکسر نکہت نے اتوار کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میچ جیت کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔ نکہت زرین نے 50 کلوگرام زمرے کے مقابلے میں ویتنام کی نگوین تھی ٹام کو شکست دے کر دوسری عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نکہت نے 5-0 کے فیصلے سے ٹام کو شکست دی۔ نکہت لیجنڈری ایم سی میری کوم کے بعد دو مرتبہ یہ اعزاز جیتنے والی دوسری بھارتی بن گئی ہیں۔

نکہت نے اتوار کو ویمنز پریمیئر لیگ 2023 کا تیسرا گولڈ میڈل ہندوستان کے جھولی میں ڈال دیا ہے۔ اس سے پہلے، نوجوان باکسر نیتو گھانگھاس نے ہفتہ کو 45-48 ویٹ زمرہ میں کھیلتے ہوئے فائنل میچ میں منگولیا کی لوٹسیخان اٹلانٹسیٹگ کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ وہیں تجربہ کار باکسر سویٹی بورا نے بھی 81 کلوگرام زمرے کے فائنل میچ میں چین کی وانگ لینا کو 3-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ قابل ذکر ہے کہ نکہت دوسری بھارتی باکسر ہیں جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں دو بار گولڈ میڈل جیتا ہے۔ سال 2022 میں، بھارت کی باکسر نکہت زرین نے استنبول میں منعقدہ خواتین کی عالمی چیمپئن شپ کے فلائی ویٹ (52 کلوگرام) زمرے کے یکطرفہ فائنل میچ میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹامس کو 5-0 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بنی تھیں۔ نکہت سے پہلے میری کوم (2002، 2005، 2006، 2008، 2010 اور 2018) چھ بار یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔

اس تاریخی فتح کے بعد نکھت نے کہاکہ ’’میں دوسری بار عالمی چیمپئن بننے پر بہت خوش ہوں، خاص طور پر مختلف وزن کے زمرے میں۔ آج کا میچ پورے ٹورنامنٹ میں سب سے مشکل تھا اور چونکہ یہ ٹورنامنٹ کا آخری میچ تھا اس لیے میں اپنی توانائی کا بھرپور استعمال کرنا چاہتا تھی۔ یہ ایک ہنگامہ خیز مقابلہ تھا جس نے دیکھا کہ ہم دونوں کو وارننگ کے ساتھ ساتھ آٹھ پوائنٹ بھی ملے۔ فائنل راؤنڈ میں میری حکمت عملی پوری طاقت کے ساتھ حملہ کرنا تھی اور جب میرا ہاتھ فاتح کے طور پر اٹھایا گیا تو میں بہت خوش تھی۔ یہ تمغہ ہندوستان اور ان تمام لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ہمارا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نکھت آئندہ اولمپکس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سال کے ٹورنامنٹ کے لیے فلائی ویٹ سے لائٹ فلائی ویٹ میں چلی گئی تھی۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ باکسر نے نہ صرف نئے وزن کے زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اس نے اپنی گولڈن مہم میں ٹاپ سیڈ افریقی چمپئن رومیسا بوولم اور دو مرتبہ ورلڈ چمپئن شپ میڈلسٹ تھائی لینڈ کی چوتھامت رکشات کو بھی شکست دی۔ باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اجے سنگھ نے نکھت کی جیت پر کہاکہ "نکھت کو مسلسل دوسرے سال عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک روشن مثال بن جائے گی۔ "وہ آنے والے برسوں تک چیمپئن بننے والی ہے اور ہم یقینی طور پر 2024 میں ان کی جانب سے اولمپک میڈل دیکھیں گے۔" نکہت کی جیت کے بعد اب بھارت کے پاس ٹورنامنٹ میں کل تین گولڈ میڈل ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی طلائی تمغہ جیتنے والی نیتو گھنگھاس (48 کلوگرام) اور تین بار کی ایشیائی تمغہ جیتنے والی سویٹی بورا (81 کلوگرام) نے بھی ہفتہ کو میزبان ٹیم کی جانب سے طلائی تمغہ جیتا۔

Last Updated : Mar 26, 2023, 8:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.