ETV Bharat / sports

CWG 2022: شرت نے گولڈ اور ساتھیان نے کانسے کا تمغہ جیتا

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 7:30 PM IST

India Wins Gold in Table Tennis
شرت نے گولڈ اور ساتھیان نے کانسے کا تمغہ جیتا

ٹیبل ٹینس میں بھارت کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ جی ساتھیان نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے سنگلز زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ساتھیان نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں میزبان انگلینڈ کے پال ڈرنکھل کو 4-3 (11-9, 11-3, 11-5, 11-8, 11-9, 10-12, 11-9) سے شکست دی۔ڈی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ Gold and Bronze Medal in Table Tennis for India

برمنگھم: بھارت کے ٹاپ ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنت شرت کمل نے برمنگھم 2022 میں 16 سال بعد کامن ویلتھ گیمز کا سنگلز ٹائٹل جیتا جب کہ ان کے ساتھی جی ساتھیان نے کانسے کا تمغہ جیت کر کامن ویلتھ گیمز میں اپنا پہلا سنگلز میڈل حاصل کیا۔

شرت نے مَردوں کے سنگلز فائنل میں انگلینڈ کے لیام پچ فورڈ کو 4-1 سے شکست دی۔ شرت نے پچ فورڈ کو 11-13، 11-7، 11-2، 11-6، 11-7 سے شکست دے کر پانچ گیمز کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا۔ بھارتی لیجنڈ نے 2006 کے میلبورن گیمز میں اپنا پہلا کامن ویلتھ گولڈ جیتا تھا۔ شرت برمنگھم 2022 میں شریجا اکولا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کا طلائی اور جی ساتھیان کے ساتھ مَردوں کے ڈبلز میں چاندی کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔.

دوسری جانب بھارت کے نمبر ایک ٹیبل ٹینس کھلاڑی ساتھیان نے انگلینڈ کے پال ڈرنکھل کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ ساتھیان نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ڈرنکھل کو 11-9، 11-3، 11-5، 8-11، 9-11، 11-9 سے شکست دی۔ کامن ویلتھ گیمز میں ساتھیان کا یہ پہلا سنگلز میڈل ہے۔ پہلے تین گیمز جیتنے کے بعد ستین اگلے تین گیمز ڈرنکھل سے ہار گئے اور میچ فیصلہ کن گیم میں چلا گیا۔ ساتویں گیم میں ساتھیان 7-1 کی برتری حاصل کرنے کے بعد لڑکھڑا گئے اور میچ 9-9 کی برابری پر ختم ہوا، لیکن انہوں نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور آخر کار اپنے سنگلز کریئر کا پہلا کامن ویلتھ میڈل جیت لیا۔ وہ بھارتی مَردوں کی ٹیم میں بھی شامل تھے جس نے برمنگھم 2022 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.