ETV Bharat / sports

Rohit Sharma on Bowlers ہماری گیند بازی مایوس کن رہی: روہت

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 6:59 PM IST

ہندوستان کے کپتان روہت شرما
ہندوستان کے کپتان روہت شرما

انگلینڈ نے ہندستان کو 10 وکٹ سے شکست دے کر پاکستان کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا جسے جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز کی جوڑی نے چار اوور باقی رہتے حاصل کر لیا۔Rohit Sharma on Bowlers

ایڈیلیڈ: ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد کہا کہ ہندوستانی گیند بازی کا معیار بہت مایوس کن رہا۔Rohit Sharma on Bowlers

روہت نے کہا، “آج کا دن بہت مایوس کن تھا۔ ہم نے اس اسکور تک پہنچنے کے لیے آخر میں اچھی بلے بازی کی۔ ہماری گیندبازی کا معیار مایوس کن تھا، ہم توقعات پر پورے نہیں اتر سکے۔Rohit Sharma on Bowlers

انگلینڈ نے ہندستان کو 10 وکٹ سے شکست دے کر پاکستان کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا جسے جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز کی جوڑی نے چار اوور باقی رہتے حاصل کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ “یہ ناک آؤٹ میچوں میں دباؤ کو سنبھالنے کی صلاحیت پر منحصر کرتا ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں نے اس بات کو سمجھنے کے لیے کافی میچ کھیلے ہیں۔ آئی پی ایل کے میچ بھی دباؤ میں کھیلے گئے ہیں، اس لیے یہ پرسکون رہنے پر منحصر ہے۔ ہم نے شروع میں کچھ غلطیاں کیں لیکن اس کا کریڈٹ انگلینڈ کے اوپنرز کو دینا ہوگا۔ انہوں نے بہت اچھا کھیلا۔ ہم جانتے تھے کہ وکٹ کے دائیں اور بائیں جانب رن بنانا آسان تھا۔

روہت کی ٹیم سپر-12 کے گروپ-2 کے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر تھی۔ اس نے اپنے چار میچ جیتے جبکہ ایک میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلا میچ جیت کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ تھوڑا مشکل تھا، لیکن ہندوستان نے تحمل کے ساتھ اپنے منصوبوں پر عمل کیا۔

ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہم آج اپنے منصوبوں پر عمل نہیں کر سکے اور جب آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.