ETV Bharat / sports

Neeraj Chopra Injury نیرج ایف بی کے گیمز سے دستبردار

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:37 PM IST

نیرج ایف بی کے گیمز سے دستبردار
نیرج ایف بی کے گیمز سے دستبردار

ٹوکیو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے نیدرلینڈ کے ہینگیلو میں منعقد ہونے والے ایف بی کے گیمز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

نئی دہلی:اس کی تصدیق کرتے ہوئے نیرج نے پیر کو ٹویٹ کیا، "انجری ہمارے سفر کا حصہ ہوتی ہیں، لیکن یہ کبھی آسان نہیں ہوتا۔ حال ہی میں پریکٹس کے دوران میرے پٹھے میں کھینچاؤ آگیا۔ طبی معائنے کے بعد، میں اور میری ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس انجری کو بڑھانے والا کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔ بدقسمتی سے، اس کے باعث مجھے ہینگیلو میں ایف بی کے گیمز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔"

ایف بی کے گیمز ایک سالانہ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلہ ہے جو 4 جون کو منعقد ہوگا۔نیرج نے کہا، "منتظمین اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ میں صحت یاب ہونے کے راستے پر ہوں اور جون میں ہی ٹریک پر واپس آنے کی کوشش کروں گا۔ آپ سب کے تعاون کا شکریہ۔

نیرج نے حال ہی میں مینز جیولن تھرو درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں ہندوستان کے لئے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج عالمی ایتھلیٹکس رینکنگ میں گریناڈا کے موجودہ عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرس سے 22 پوائنٹس سے آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:JK Sports Council جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے جنسی ہراسانی کی تحقیقات کے لیے شکایات کمیٹی میں ترمیم کی

چوپڑا نے 6 مئی کو دوحہ میں 88.67 میٹر کی ورلڈ لیڈنگ کوشش کے ساتھ ڈائمنڈ لیگ کا پہلا مرحلہ جیت کراپنے 2023 سیزن کا آغاز کیاتھا۔ تاہم، انہوں نے 13 جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں ہونے والے پاؤ نورمی گیمز کو لے کر کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ٹوکیو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے نیدرلینڈ کے ہینگیلو میں منعقد ہونے والے ایف بی کے گیمز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.