ETV Bharat / sports

World Athlete of the Year نیرج چوپڑا 'ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 ایوارڈ' کے لیے نامزد

author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 13, 2023, 4:51 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 5:06 PM IST

neeraj chopra nominated for male athlete of year award 2023
نیرج چوپڑا 'ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 ایوارڈ' کے لیے نامزد

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جمعرات کو ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 ایوارڈ کے لیے 11 ایتھلیٹس کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ جس میں بھارت کے جیولن تھروور اسٹار نیرج چوپڑا کا نام بھی شامل ہیں۔ لیکن اس ایوارڈ کو جیتنے کے لیے نیرج کو باقی دس کھلاڑیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نئی دہلی: بھارت کے اسٹار جیولن تھروور چیمپئن نیرج چوپڑا کو عالمی ایتھلیٹکس نے 'مینز ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 ایوارڈ' کے لیے نامزد کیا ہے۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (ورلڈ ایتھلیٹکس) نے جمعرات کو اس ایوارڈ کے لیے 11 ایتھلیٹس کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں بھارت کے اسٹار جیولن تھروور چیمپیئن نیرج چوپڑا اور ایتھلیٹ کے مختلف ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریان کراؤزر (امریکہ)، مونڈو ڈوپلانٹس (سویڈن)، سفیان البقالی(مراکش)، جیکب انگبریگٹسن (ناروے)، کیلون کیپٹم (کینیا)، پیئرس لیپیج (کینیڈا)، نوح لائلس (امریکہ)، الوارو مارٹن (اسپین)، ملٹیادیس ٹینٹوگلو (یونان) اور کارسٹن وارہوم (ناروے) کے نام شامل ہیں۔

نیرج چوپڑا نے اس سال کے شروع میں بوڈاپیسٹ میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر پہلے بھارتی ہونے کی تاریخ رقم کی تھی۔ جس کے بعد 25 سالہ کھلاڑی نے ایشین گیمز میں اپنا خطاب برقرار رکھا۔ تاہم اس سے قبل وہ ڈائمنڈ لیگ 2023 میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ نیرج چوپڑا سال 2023 کے مینز ورلڈ ایتھلیٹ ایوارڈ کے لیے منتخب کئے گئے 11 کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ تاہم اس دوران انہیں باقی دس کھلاڑیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی سپرنٹر نوح لائلز 100 میٹر اور 200 میٹر میں عالمی چیمپئن ہیں۔ اس نے بوڈاپیسٹ 2023 میں مردوں کے 4x100 میٹر ریلے میں امریکہ کے لیے طلائی تمغہ بھی جیتا تھا۔ مراکش کے سفیان البقالی، 3000 میٹر اسٹیپلچیس میں ایک تجربہ کارکھلاڑی ہیں۔ وہ چھ فائنل میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ اولمپک چیمپئن نے اس سال کے شروع میں عالمی خطاب کا دفاع بھی کیا تھا۔

مردوں کے پول والٹ میں موجودہ عالمی چیمپئن سویڈن کے مونڈو ڈوپلانٹس بھی 11 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 20 کلومیٹر اور 35 کلومیٹر کے مقابلوں میں عالمی چیمپئن ہسپانوی ریس واکر الوارو مارٹن بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ مینز ورلڈ ایتھلیٹ آف دی ایئر 2023 کے ایوارڈ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا انتخاب ایتھلیٹکس ماہرین کے ایک بین الاقوامی پینل کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں عالمی ایتھلیٹکس کے تمام چھ براعظمی خطوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ تین طرفہ ووٹنگ کے عمل کے ذریعے 13 یا 14 نومبر کو ورلڈ ایتھلیٹکس آخری پانچ فائنلسٹ ایتھلیٹس کا اعلان کرے گا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل اور ورلڈ ایتھلیٹکس فیملی ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ وہیں شائقین بھی ورلڈ ایتھلیٹکس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس پلیئر آف دی ایئر کے لیے ووٹنگ 28 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کے ووٹوں کو نتیجہ کے 50 فیصد کے لیے شمار کیا جائے گا جبکہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیملی کے ووٹوں اور عوامی ووٹوں کو حتمی نتیجے کے 25 فیصد کے لیے شمار کیا جائے گا۔ 11 دسمبر کو ورلڈ ایتھلیٹکس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فاتح کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ (یو این آئی)

Last Updated :Oct 13, 2023, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.