ETV Bharat / sports

Neeraj Chopra Dances on Bijlee Bijlee گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کا بجلی بجلی گانے پر ڈانس کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 10:59 PM IST

Updated : Mar 25, 2023, 8:14 AM IST

Neeraj Chopra dances on Bijlee Bijlee at India Sports Honours 2023
گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کا بجلی بجلی رقص پر ڈانس کا وائرل

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ انہیں انڈین اسپورٹس آنرز 2023 کے موقع پر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر وراٹ کوہلی انوشکا شرما کے ساتھ نظر آئے۔ Neeraj Chopra dances on Bijlee Bijlee

نئی دہلی: جمعرات کے روز ممبئی میں انڈین اسپورٹس آنرز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کھیلوں کی دنیا کے بڑے ستاروں سمیت بالی ووڈ کے سپر اسٹارز بھی نظر آئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی، شبمن گل، جیولین تھرو اسٹار و اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا بھی نظر آئے۔ تاہم اس تقریب کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں نیرج چوپڑا بجلی بجلی نغمہ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ پارٹی میں وراٹ سمیت متعدد اسٹار نے رقص کیا لیکن نیرج چوپڑا کا ڈانس سب سے زیادہ سرخیوں میں ہے۔ سوٹ بوٹ پہن کر آئے بھارت کے اس سپر اسٹار نے پنجابی گلوکار ہارڈی سندھو کے گانے بجلی بجلی پر خوب ڈانس کیا۔

پنجابی نغمہ میں پانی پت سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا نے اس دوران ہریانوی انداز میں ڈانس کیا۔ اس وقت ان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ وہیں اس تقریب میں وراٹ کوہلی سے متعلق بھی کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو انڈین اسپورٹس آنر 2023 میں بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگد بیدی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پی ٹی اوشا سمیت بھارتی پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ اونی لیکھرا نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران وراٹ کوہلی نے اونی کے ساتھ تصاویر بھی کلک کیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائر ہے۔ اس دوران ہاکی سپر اسٹار سندیپ سنگھ اور باکسر وجیندر سنگھ بھی نظر آئے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Mar 25, 2023, 8:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.