ETV Bharat / sports

National Sports Awards 2022 Ceremony شرت کمل کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 8:16 PM IST

Updated : Nov 30, 2022, 8:39 PM IST

شرت کمل کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا
شرت کمل کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

کمل نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے سنگلز، مینز ٹیم اور مکسڈ ڈبلز میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مردوں کے ڈبلز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔National Sports Awards 2022 Ceremony

نئی دہلی: تجربہ کار ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی اچنت شرت کمل کو بدھ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو نے میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا۔National Sports Awards 2022 Ceremony

دو بار کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے شرت واحد کھلاڑی ہیں جنہیں اس سال کھیل رتن سے نوازا گیا ہے۔ وہ مانیکا بترا کے بعد آج یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئے۔National Sports Awards 2022 Ceremony

40 سالہ کمل نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے سنگلز، مینز ٹیم اور مکسڈ ڈبلز میں طلائی تمغے جیتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مردوں کے ڈبلز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔National Sports Awards 2022 Ceremony

شرت کے والد سری نواس راؤ نے انہیں ٹیبل ٹینس سے اس وقت متعارف کرایا جب وہ صرف چار سال کے تھے۔ اپنے وقت کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی سری نواس نے بھائی مرلی دھر راؤ کے ساتھ مل کر شرت کو کھیل کی تکنیکی باتیں سکھائیں۔

2002 میں ہندوستان میں ڈیبیو کرنے والے شرت نے 20 سالوں میں سات سونے، تین چاندی اور تین کانسی سمیت کل 13 کامن ویلتھ تمغے جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایشین گیمز اور ایشین چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے دو تمغے جیت چکے ہیں۔

شرت کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازنے کے علاوہ، محترمہ مرمو نے 40 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا۔ ان کھلاڑیوں میں سیما پونیا (اتھلیٹکس)، الدھوج پال (اتھلیٹکس)، اویناش سبلے (اتھلیٹکس)، لکشیا سین (بیڈمنٹن)، ایچ ایس پرنائے (بیڈمنٹن)، امیت پنگھل (باکسنگ)، نکہت زرین شامل ہیں۔

(باکسنگ)، بھکتی کلکرنی (شطرنج)، آر پرگنانند (شطرنج)، دیپ گریس ایکا (ہاکی)، سشیلا دیوی (جوڈو)، ساکشی کماری (کبڈی)، نین مونی سائکیا (لان باؤلز)، ساگر اوولکر (ملکھمب)، ایلاوینل والاریون (شوٹنگ)، اوم پرکاش میتھروال (شوٹنگ)، سریجا اکولا (ٹیبل ٹینس)، وکاس ٹھاکر (ویٹ لفٹنگ)، انشو ملک (کشتی)، سریتا مور (کشتی)، پروین (وشو)، منشی جوشی (پیرا بیڈمنٹن)، ترون ڈھلن (پیرا بیڈمنٹن)، سوپنل پاٹل (پیرا سوئمنگ)، جرلن انیکا جے (بہری بیڈمنٹن)۔

یو این آئی۔

Last Updated :Nov 30, 2022, 8:39 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.