ETV Bharat / sports

Indian Womens Hockey Team ہاکی اولمپک کوالیفائر میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ، امریکہ اور اٹلی سے ہوگا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 5:43 PM IST

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا مقابلہ 13 سے 19 جنوری تک رانچی میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر کے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ، امریکہ اور اٹلی سے ہوگا۔

ہاکی اولمپک کوالیفائر میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ، امریکہ اور اٹلی سے ہوگا
ہاکی اولمپک کوالیفائر میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ، امریکہ اور اٹلی سے ہوگا

نئی دہلی:ٹورنامنٹ میں جرمنی، جاپان، چلی، جمہوریہ چیک، نیوزی لینڈ، امریکہ، اٹلی اور ہندوستان پیرس اولمپک کے لیے اپنی جگہیں محفوظ کرنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ ٹیموں کو دو پولوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو پول بی میں نیوزی لینڈ، امریکہ اور اٹلی کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ پول اے میں جرمنی، جاپان، چلی اور جمہوریہ چیک شامل ہیں۔

اولمپک کوالیفائرز کے پول مرحلے کے دوران، ہر ٹیم اپنے گروپ میں ہر دوسری ٹیم سے ایک بار کھیلے گی۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں 18 جنوری کو ہونے والے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ فائنل اور تیسری/چوتھی پوزیشن کے میچ 19 جنوری کو ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کی تین بہترین ٹیمیں پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ہندوستانی کپتان سویتا نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔ مخالف ٹیموں کی رینکنگ ہمیں پریشان نہیں کرتی۔ ہم ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 کے لیے ہندوستان آنے والی تمام سخت ٹیموں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے جولائی میں جرمنی سے کھیلاتھا، اس لیے ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا مقابلہ کس سے ہے۔

سویتا کے اعتماد کو دہراتے ہوئے، ہیڈ کوچ جینیک شوپمین نے کہا کہ جھارکھنڈ کی خواتین نے ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 سے بہت کچھ سیکھا، جہاں وہ جاپان، چین، کوریا، ملیشیا اور تھائی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی پر ساؤتھ اداکارہ کا آیا دل، اسٹار کرکٹر کو شادی کی پیشکش

انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے بہت سی چیزیں اچھی ہوئیں، لیکن ہمیشہ ایسے شعبے ہوتے ہیں جہاں ہم بہتری لا سکتے ہیں۔ ہمیں غیر ضروری کارڈز سے بچنا ہوگا اور اپنے ریفرل کا بہتر استعمال کرنا ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ نے ظاہر کیا کہ ہم ایک سخت ٹیم ہیں۔ لہذا، ہم اپنے آپ پر توجہ مرکوز کرتے رہیں گے، بہتر ہونے کے طریقے تلاش کریں گے اور ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.