ETV Bharat / sports

ہندوستانی ٹیم ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے لیے روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 5:42 PM IST

ملیشیا کے کوالالمپور میں 5 دسمبر سے شروع ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے ہندوستانی ٹیم ہفتہ کو کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے (کے آئی اے) سے روانہ ہوگئی۔

ہندوستانی ٹیم ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے لیے روانہ
ہندوستانی ٹیم ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے لیے روانہ

بنگلورو:ہندوستان 2021 میں بھونیشور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن میں فرانس سے ہارنے کے بعد چوتھے نمبر پر رہا تھا۔ہندوستان کواسپین، کوریا اور کناڈا کے ساتھ پول سی میں رکھا گیا ہے، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو چلی، آسٹریلیا اور میزبان ملیشیا کے ساتھ پول اے میں رکھا گیا ہے۔ پول بی میں جرمنی، فرانس، جنوبی افریقہ اور مصر کو رکھا گیا ہے جب کہ پول ڈی میں نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم 5 دسمبر کو کوریا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ ان کا اگلا میچ 7 دسمبر کو اسپین کے خلاف اور آخری پول اسٹیج میچ 9 دسمبر کو کناڈا کے خلاف ہو گا۔ کوارٹر فائنل میں داخلہ یقینی بنانے کے لیے ہندوستان کو پول سی میں ٹاپ دو میں رہنا ہوگا۔

ہندوستانی کپتان اتم سنگھ نے ملیشیا جانے سے پہلے کہا کہ پچھلی بار ہمیں فرانس سے شکست کے بعد چوتھے مقام پر اکتفا کرنا پڑا تھا لیکن اس بار ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ہم میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ ہندوستان تمغہ واپس لائے گا۔

نائب کپتان ارجیت سنگھ ہندل نے کپتان کے خیالات کی دہراتے ہوئے کہا، ’’پچھلے ورلڈ کپ کے بعد سے ٹیم میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہم نے سلطان آف جوہر کپ 2022 اور مینزجونیئر ایشیا کپ جیتا اور حال ہی میں سلطان جوہر کپ 2023 میں تیسرے نمبر پر رہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے اہل ہیں، یہ وقت آنے پر اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر سریش رینا نے نرواچن بھون جموں میں چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی

ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہندوستانی ٹیم کو غیر متوقع حالات کی وجہ سے ٹیم کمپوزیشن میں غیر متوقع تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شروع میں 18 رکنی ٹیم کا حصہ رہے شاردانند تیواری کو بیماری کی وجہ سے دستبردار ہونا پڑا اور ان کی جگہ سکھوندر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.