ETV Bharat / sports

Under 17 Women's World Cup بھارتی خواتین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

author img

By

Published : Oct 15, 2022, 1:07 PM IST

Updated : Oct 15, 2022, 1:14 PM IST

India lose to Morocco by 0-3 in FIFA Under-17 Women's World Cup match
بھارتی خواتین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے دوڑ سے باہر

بھارتی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم کو فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 میں گروپ اے کے دوسرے میچ میں مراکش کے ہاتھوں 0۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ بھارتی خواتین ٹیم فیفا کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ India lose to Morocco by 0-3 in FIFA Under-17 Women's World Cup match

بھونیشور: بھارتی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم کو فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 میں گروپ اے کے دوسرے میچ میں مراکش کے ہاتھوں 0۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ بھارتی خواتین ٹیم ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم منگل کے روز افتتاحی میچ میں امریکہ سے 0-8 سے ہار گئی تھی۔ مراکش کی جانب سے المدنی نے 50ویں، یاسمین جوہر نے 61ویں اور چیرف جینہ نے 90 ویں منٹ میں گول کر کے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ India lose to Morocco by 0-3 in FIFA Under-17 Women's World Cup match

بھارتی ٹیم منگل کے روز افتتاحی میچ میں امریکہ سے 0-8 سے ہار گئی تھی۔ اب بھارتی ٹیم 17 اکتوبر کو آخری گروپ میچ میں برازیل کے ساتھ کھیلے گی۔ مراکش اب بھی کوارٹر فائنل کی دوڑ میں ہے، کیونکہ اس کے تین پوائنٹس ہیں۔ ٹائٹل کی دعویدار برازیل اور امریکی ٹیموں نے دن کے اوائل میں بھونیشور میں کھیلے گئے ایک اور گروپ میچ 1-1 سے ڈرا کھیلا۔

برازیل اور امریکہ کے اب دو میچوں کے بعد چار چار پوائنٹس ہیں۔ منگل کے روز مراکش کو برازیل کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم اب 17 اکتوبر کو امریکہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

میچ کے بعد بھارتی کپتان استم اوراون نے کہا، 'ہم نے سخت مقابلہ کیا، لیکن میچ ہار گئے۔ ہم برازیل کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے کہاکہ 'یہ کارکردگی امریکہ کے خلاف کارکردگی سے بہت بہتر تھی، لیکن میچ میں ہمارے دفاعی اور گول کیپر نے کچھ غلطیاں کیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Oct 15, 2022, 1:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.