ETV Bharat / sports

ODI World Cup 2023 عالمی کپ میں 15 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کا مقابلہ

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 3:56 PM IST

رپورٹس کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا سکتا ہے۔

عالمی کپ میں 15 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کا مقابلہ
عالمی کپ میں 15 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کا مقابلہ

نئی دہلی: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سال کے آخری مہینے اکتوبر اور نومبر کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ سامنے آ گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ کا ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کے حوالے کر دیا ہے۔ اس کا حتمی شیڈول اس وقت تیار ہو جائے گا جب آئی سی سی کے تمام ممبران اس ڈرافٹ شیڈول کی منظوری دیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ رواں سال 5 اکتوبر سے شروع ہوگا اور اس کا فائنل میچ 19 نومبر کو ہو سکتا ہے۔

اس کے ڈرافٹ شیڈول کے مطابق، ٹیم انڈیا کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان 15 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بھی اسی گراؤنڈ پر 19 نومبر کو کھیلا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنے 9 میچ 9 مختلف مقامات پر کھیلے گی۔ اس کے علاوہ ایک اپ ڈیٹ بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کب کھیلا جائے گا۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ 15 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ پاکستان ٹیم کے میچز پانچ مقامات پر منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی-پاکستان ٹیم افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف چنئی ، بنگلادیش، انگلینڈ کے خلاف کولکاتہ میں ایکشن میں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.