ETV Bharat / sports

India Women Hockey Team اے ایف سی خواتین کے اولمپک کوالیفائر میچ میں ہندوستان کو جاپان سے 7-0 سے شکست کا سامنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 8:18 PM IST

ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم کو جمعرات کو اے ایف سی خواتین اولمپک کوالیفائر کے اپنے پہلے میچ میں جاپان کے خلاف 7-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اے ایف سی خواتین کے اولمپک کوالیفائر میچ میں ہندوستان کو جاپان سے 7-0 سے شکست کا سامنا
اے ایف سی خواتین کے اولمپک کوالیفائر میچ میں ہندوستان کو جاپان سے 7-0 سے شکست کا سامنا

تاشقند:تاشقند کے لوکوموٹیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آج کے میچ میں جاپان کی جانب سے یوشینو ناکاشیما (17ویں، 46ویں)، ہونوکا حیاشی (53ویں)، مینا ٹناکا (54ویں)، میابی موریا (56ویں)، کیکو سیکی (73ویں) اور ہیراکو ناوموٹو( 81ویں منٹ) نے گول اسکور کیے۔

عالمی نمبر 8 رینکنگ جاپان کی ٹیم نے شروع سے ہی ہندوستان پر دباؤ بنائے رکھا۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے بہترین دفاع کا مظاہرہ کیا اور جاپانی ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

فٹبال رینکنگ میں 61ویں نمبر کی ٹیم کی مڈفیلڈر اندومتی نے کھیل کے 10ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جاپانی گول کیپر کوچھکانے میں ناکام رہیں۔

جاپانی ٹیم نے کھیل کے 17ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد جاپانی ٹیم نے ہندوستانی خواتین کی فٹبال ٹیم پر حملے جاری رکھے۔

پہلے ہاف کے اختتام تک جاپانی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو کوئی گول نہیں کرنے دیا جب کہ ہندوستانی ڈیفینڈرز نے بھی جاپان کے اسکور کو بڑھنے نہیں دیا۔

جاپان نے دوسرے ہاف کا آغاز ایک گول سے کیا۔ جاپانی کھلاڑی یوشینو ناکاشیما نے ایک اور گول کر کے ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد جاپانی کھلاڑیوں نے ہندستان پر گولوں کی بارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں:Amol Muzumdar امول مجومدار ہندوستانی خواتین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اگلے 10 منٹ کے اندر جاپان نے مزید تین گول کر کے ہندوستانی ٹیم کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ جاپانی ٹیم نے اپنے اسکورنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ہندستان کو 7-0 سے شکست دی۔ہندوستان گروپ سی میں اپنا اگلا میچ اتوار کو ویتنام کے خلاف کھیلے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.