ETV Bharat / sports

Hockey India ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 4:40 PM IST

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کی ہاکی ٹیم کا اعلان

رانچی میں 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلی جانے والی جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کی ہاکی ٹیم کا بدھ کو اعلان کیا گیا۔

نئی دہلی:ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے علاوہ جاپان، چین، کوریا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے حال ہی میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ سویتا ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ دیپ گریس ایکا نائب کپتان کا کردار ادا کریں گی۔

ہندوستان ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی شروعات 27 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گا جس کے بعد اس کا مقابلہ 28 اکتوبر کو ملائیشیا سے ہوگا۔ ہندوستان اپنے تیسرے میچ میں پیر یعنی 30 اکتوبر کو چین سے مقابلہ کرے گا جبکہ وہ 31 اکتوبر کو جاپان سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان اپنا آخری پول میچ 2 نومبر کو کوریا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 4 نومبر اور فائنل 5 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

سویتا اور بیچو دیوی کھریبام کو ٹیم میں گول کیپر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نکی پردھان، اُدیتا، ایشیکا چودھری اور دیپ گریس ایکا کو دفاعی لائن میں تعینات کیا جائے گا۔ نشا، سلیمہ ٹیٹے، نیہا، نونیت کور، سونیکا، مونیکا، جیوتی اور بلجیت کور مڈفیلڈ لائن اپ بنائیں گی جبکہ لالریمسیامی، سنگیتا کماری، دیپیکا اور وندنا کٹاریہ ٹیم میں فارورڈز کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ اس دوران شرمیلا دیوی اور ویشنوی وٹھل پھالکے بھی بیک اپ آپشن کے طور پر ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Delhi Golf Club League دہلی گولف کلب لیگ بارہ اکتوبر سے شروع، بائیس ٹیمیں لیں گی حصہ

ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیکے شوپ مین نے کہاکہ بطورٹیم یہ ہماری رفتار اور مسلسل بہتری کو جاری رکھنے کے لیے ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔ ہم نے ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ آنے والا ٹورنامنٹ ہمیں اپنے ایشیائی چیلنجرز کے خلاف اپنی پوزیشن کو مزید بہتر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہم نے ہانگژو سے جو کچھ سیکھا ہے اس کا استعمال کرنے اور ایک بار پھر خود کو جانچنے کا بہترین موقع ملے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.