ETV Bharat / sports

عالمی چمپئن میگنس کارلسن کا سامنا کرنے کے لیے چار اسٹار کھلاڑی تیار

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 10:57 PM IST

magnus carlsen
magnus carlsen

بھارت اگلے میلٹ واٹر چمپئن شپ شطرنج ٹور ایونٹ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ اس ایونٹ میں چار بہترین نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گولڈ منی ایشین ریپڈ میں ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 74 لاکھ روپے) کی انعامی رقم ہوگی۔

یہ پہلے میگنس گروپ کی جانب سے منعقد آن لائن شطرنج کے باوقار اے ٹی پی۔ اسٹائل سیزن کا ساتواں مرحلہ ہے۔ گرینڈ ماسٹر ویدت گجراتی اور ادھیبان بھاسکرن کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے دو سب سے بااثر نوجوان کھلاڑی گکیش ڈی اور ارجن ایری گیسی ان سبھی نے کوالیفائی کیا ہے یا انہیں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔

مقابلے میں ہندوستان کے چار کھلاڑیوں کو مدعو کیا جانا فخر کی بات ہے کیونکہ اب تک اس ٹور پر کسی بھی دیگر ملک کے اتنے کھلاڑیون کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ گولڈ منی ایشین ریپڈ ایک 16 کھلاڑیوں کا آن لائن ریپڈ شطرنج مقابلہ ہے جس کی شروعات 26 جون سے ہوگی اور یہ مقابلہ 9 دنوں تک چلے گا۔

عالمی چمپئن اور موجودہ ٹور لیڈر میگنس کارلسن اور بہترین ایشیائی کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے لیکن سبھی کی نگاہیں چنئی کے 15 سال کے گکیش ڈی پر مرکوز ہوں گی، جنہوں نے حال ہی میں گیل فیلڈ چیلنج ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد کوالیفائی کیا تھا۔ وہ پہلی بار میلٹ واٹر شطرنج ٹور کے ریپڈ شطرنج فارمیٹ میں کارلسن سے مقابلہ کریں گے۔ نباسک میں پیدا ہوئے ویدت گجرات، ہندوستان کے نمبر 3 کھلاڑی ہیں اور ہندوستانی شطرنج پسند کرنے والوں کے درمیان ان کی کافی اچھی فیم فالوئنگ ہے۔

سترہ سالہ ایریگیسی بھی ٹاپ لیلو پر کامیابی حاصل کرنے کی امید کررہے ہوں گے اور بھاسکر اپنی جارح طرز کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے جس کے سبب انہیں دی بیسٹ کا عرفی نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی، چین کی ہوو ییفان ٹور میں حصہ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن جائیں گی اور صالح سلیم یو اے ای کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی تھیم شطرنج کے سنہرے لمحات ہوگی۔ گولڈ منی کے سی ای او رائے سیب باگ نے بتایا کہ شطرنج بہت ہی شاندار کھیل ہے جو انسان میں پائی جانے والی اسکل، ارادیت اور عقلمندی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ کھیل سینکڑوں برسوں سے کھیلا جاتا رہا ہے اور اپنی انمٹ میراث اور روایت کو ساتھ لیکر آگے بڑھ رہا ہے۔

ابھی تک اس ٹور نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز میں 90 ملین لائیو براڈ کاسٹ ویوز اور ایک پیشہ ور شطرنج ٹورنامنٹ کے لئے ریکارڈ توڑ 283 کے پیک ویور شپ حاصل کی ہے۔ گولڈمنی ایشین ریپڈ کا راست ٹیلی کاسٹ نارویجین ٹی وی اسٹیشن ٹی وی 2 پر کیا جائے گا اور کئی زبانوں میں کمنٹری کے سات چیس 24 انڈیا کے یوٹیوب چینل پر اسٹریمنگ کی جائے گی۔ 60 ممالک میں یورواسپورٹ ایپ پر ہائی لائٹ بھی دستیاب ہوں گی۔ ایشیاء میں کھلاڑیوں میچ 13:00 بجے سے شروع ہوگا۔ تمام میچز چیس24 ڈاٹ کام پلے زون پر کھیلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.