ETV Bharat / sports

2022 Women's Hockey World Cup: ویمن ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا 17 فروری کواعلان ہوگا

author img

By

Published : Feb 8, 2022, 10:04 AM IST

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن 17 فروری کو خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ Women's Hockey World Cup 2022 Announcement۔ 16 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ یکم سے 17 جولائی تک اسپین اور ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیاء سے چین، بھارت، جاپان اور کوریا کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ویمن ہاکی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان 17 فروری کو
ویمن ہاکی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان 17 فروری کو

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) 17 فروری کو اسپین کے ٹریسا میں ہونے والے آئندہ ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ FIH Women's Hockey World Cup 2022 ایف آئی ایچ نے پیر کو یہ معلومات دی۔

16 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ یکم سے 17 جولائی تک اسپین اور ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ممالک اسپین اور نیدرلینڈ کے علاوہ جرمنی اور آئرلینڈ دیگر یورپی ٹیمیں ہیں جبکہ افریقہ کی نمائندگی جنوبی افریقہ کرے گا۔

چین، بھارت، جاپان اور کوریا وہ چار ایشیائی ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ براعظم امریکہ سے ارجنٹینا، کینیڈا اور چلی تین ٹیمیں ہیں جنہوں نے اس باوقار ٹورنامنٹ کے لیے اپنا ٹکٹ بک کیا ہے، جب کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اوشینین ٹیمیں ہیں۔

کیٹلن شہر کا اولمپک اسٹیڈیم اور نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم کا ویگنر اسٹیڈیم گروپ مرحلوں اور کراس اوور میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل ٹیریسا میں ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 2018 کے آخری ایڈیشن میں نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا جبکہ اسپین تیسرے نمبر پر رہا تھا۔

یواین آئی

مزید پڑھیں: Cricketer Shaikh Rasheed: بیٹے کی کرکٹ پریکٹس کے لیے والد نے چھوڑ دی تھی بینک کی نوکری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.