ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 مراکش نے کروشیا کو ڈرا پر روکا

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 7:47 PM IST

دنیا میں 22 ویں نمبر کی ٹیم مراکش نے 2018 کے رنرز اپ کروشیا کو جمعرات کے روز فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ ایف کے اپنے مقابلے میں ڈرا پر روک دیا۔Fifa World Cup 2022

مراکش نے کروشیا کو ڈرا پر روکا
مراکش نے کروشیا کو ڈرا پر روکا

الخور:قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ صفر کے برابری پر ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ مراکش ورلڈ کپ 2018 میں اپنا کھاتہ نہیں کھول سکا لیکن یہاں اس نے کروشیا سے ایک پوائنٹ چھین لیا۔Fifa World Cup 2022:Morocco Hold Mighty Croatia by 0-0

لوکا موڈرک کی کپتانی میں کروشیا نے اس میچ میں گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔ تاہم مراکش کے دفاع نے تمام کوششیں ناکام بنا دیں۔ کپتان موڈرک کو 81ویں منٹ اور اضافی وقت میں فری کک ملی لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے۔

دوسری جانب لا لیگا میں اوساسونا کلب کے لیے کھیلنے والے عبد الزلزلی دوسرے ہاف میں میدان میں آئے اور مراکش کے لئے کئی مواقع پیدا کیے، حالانکہ کروشیا نے انہیں موقع دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:FIFA World Cup ارجنٹینا کو شکست دیکر سعودی نے کیا الٹ پھیر

اس ڈرا کے ساتھ کروشیا اور مراکش گروپ ایف میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔فیفا عالمی کپ 2022 میں یہ دسرا میچ ہے جس میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل کروشیا کو مراکش کے خلاف غیرمتوقع طور پر ڈرا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونیل میسی کی ٹیم ارجنٹائنا کو شکست دے کر عالمی فٹبال میں ہلچل مچا دی تھی۔Fifa World Cup 2022:Morocco Hold Mighty Croatia by 0-0

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.