ETV Bharat / sports

England Squad انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 7:09 PM IST

واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں اپنے ڈیبیو پر شاندار اسپیل کرنے کے بعد انگلینڈ کی نئی امید بننے والے نوجوان لیگ اسپنر ریحان احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔England Squad

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لندن: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے سال 16 فروری سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔England Squad

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ اور میتھیو پوٹس کو بلے باز ڈین لارنس کے علاوہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مارک ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔ پوٹس نے اپنی حالیہ کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کیا تھا لیکن اولی رابنسن کی واپسی کے بعد انہیں ڈراپ کردیا گیا۔ انہیں دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ لارنس کی اب گزشتہ مارچ میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹون کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں اپنے ڈیبیو پر شاندار اسپیل کرنے کے بعد انگلینڈ کی نئی امید بننے والے نوجوان لیگ اسپنر ریحان احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔

اسکواڈ: بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، ہیری بروک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، بین فوکس، ول جیکس، ڈین لارنس، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، اولی رابنسن، جو روٹ، اولی اسٹون۔

ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 فروری تک مونگانوئی میں کھیلے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.