ETV Bharat / sports

Women's Hockey World Cup: عالمی کپ میں بھارت کے لیے کرو یا مرو کا مقابلہ

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 7:55 PM IST

FIH Women World Cup
بھارتی ہاکی ٹیم

بھارتی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور چین کے خلاف لگاتار دو ڈرا کھیلنے کے بعد جمعرات کو نیوزی لینڈ سے کرو یا مرو کے میچ میں مقابلہ کرے گی۔ FIH Women's World Cup

ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا پول بی کا میچ 1-1 سے برابر رہا تھا جبکہ چین کے خلاف دوسرا میچ بھی اسی نتیجے پر پہنچا۔ بھارت کو راؤنڈ رابن لیگ کے اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ India Must Win Match Against New Zealand چین کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈ کوچ جینیک شوپ مین نے کہا کہ ہم نے مضبوط چینی دفاع کے سامنے اچھی شروعات کی، یہ ہماری بدقسمتی تھی کہ ہم میچ کے ابتدائی منٹوں میں گول نہیں کر سکے اور چوکسی نہ ہونے کی وجہ سے حریف ٹیم کو ایک گول کی سبقت دے بیٹھے۔ اس کے بعد ہم نے تھوڑی جدوجہد کی لیکن جب ہمیں جگہ ملی تو ہم نے بہتر کھیلا۔ India's Do or Die Match Against New Zealand

انہوں نے مزید کہا 'پنالٹی کارنر کا گول بہت اچھا تھا لیکن ایسا لگا کہ ہم اس کے بعد آگے بڑھنا بھول گئے۔ چینی ٹیم آخری مرحلے میں زیادہ جارحانہ تھی۔ ہم وہیں ہیں جہاں ہم تھے (پوائنٹس ٹیبل میں) لیکن ظاہر ہے کہ ہم مزید پوائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا پول ناقابل یقین حد تک سخت ہے اور ان چھوٹی چھوٹی چیزوں سے فرق پڑے گا۔

بھارت کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے تیسرے پول بی میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرانا ضروری ہوگا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ پانچ سال بعد آمنے سامنے آرہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آخری بار مئی 2017 میں آمنے سامنے تھیں جب بھارت نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ میچ کھیلے جس میں بھارت ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔ نیوزی لینڈ اس وقت پول بی میں سرفہرست ہے۔ اپنے آخری دو میچوں میں اس نے چین کے ساتھ 2-2 سے ڈرا کھیلا ہے جبکہ انگلینڈ کو 3-1 سے شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.