ETV Bharat / sports

CWG 2022: بھارت کو ہاکی میں چاندی پر اکتفا کرنا پڑا

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 8:09 PM IST

Commonwealth Games
بھارت کو ہاکی میں چاندی پر اکتفا کرنا پڑا

ہاکی میں چاندی کے تمغے کے ساتھ بھارت کی مہم ختم ہوئی۔ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھارت نے 22 گولڈ سمیت کُل 61 تمغے جیتے۔ Indian Hockey Team Won Silver in Commonwealth Games

برمنگھم: بھارت کا 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے تسلط کو توڑنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور اسے یکطرفہ فائنل مقابلے میں عالمی چیمپیئن کے ہاتھوں 0-7 کی ذلت آمیز شکست کے بعد چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ Commonwealth Games 2022

ہندوستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 0-7 سے ہار گئی۔ اس طرح آسٹریلیا مسلسل ساتویں مرتبہ کامن ویلتھ گیمز چیمپئن بن گئی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بھارت چاندی کے تمغے پر ہی محدود رہ گیا اور اس طرح کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کو کُل 61 تمغے ملے ہیں۔ 2010 کے دہلی کامن ویلتھ گیمز کی تلخ یادیں ہاکی کے شائقین کے ذہنوں میں پھر سے تازہ ہوگئیں جب فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 8-0 سے شکست دی تھی۔ لیگ مرحلے میں ناقابل شکست اور پول میں ٹاپ پر رہنے والی بھارتی ٹیم بالکل بھی فارم میں نظر نہیں آرہی تھی۔ فارورڈ لائن میں کوئی تال میل نہیں دکھا اور ڈفینس کو آسٹریلیا نے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس دوران کپتان منپریت سنگھ کے کندھے کی انجری نے بھارت کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے بلیک گوورز، نیتھن ایفرائمز، جیکب اینڈرسن، ٹام وکہم اور فن اوزلوی نے گول کئے۔ 1998 میں کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کی شمولیت کے بعد سے آسٹریلیا نے تمام سات گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ بھارت نے 2010 میں دہلی اور 2014 میں گلاسگو میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے تمغوں کی فہرست: India Medal Tally in Commonwealth Games 2022

22 گولڈ میڈل: میرابائی چانو، جیریمی لالرننگا، انچیتا شیولی، خواتین کی لان بال ٹیم، ٹیبل ٹینس مَردوں کی ٹیم، سدھیر، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، دیپک پونیا، روی دہیا، ونیش پھوگاٹ، نوین، بھاوینا، نیتو، امت پنگھل، الڈہاوس، نکہت زرین، شرت۔شریجا، پی وی سندھو، لکشیہ سین، ساتوِک۔چراغ، شرت

16 سِلور میڈل: سنکیت سرگر، بندیا رانی دیوی، سشیلا دیوی، وکاس ٹھاکر، بیڈمنٹن ٹیم، تُلیکا مان، مرلی سری شنکر، انشو ملک، پرینکا، اویناش سابلے، مَردوں کی لان بال ٹیم، عبداللہ ابوبکر، شرتھ۔ساتھیان، خواتین کرکٹ ٹیم، ساگر، مَردوں کی ہاکی ٹیم

23 کانسے کا تمغہ: گرو راجا، وجے کمار یادو، ہرجیندر کور، لوپریت سنگھ، سورو گھوشال، گُردیپ سنگھ، تیجسون شنکر، دویا کاکرن، موہت گریوال، جیسمین، پوجا گہلوت، پوجا سہاگ، محمد حسام الدین، دیپک نہرا، روہت ٹوکس، خواتین ہاکی ٹیم، سندیپ کمار، انو رانی، سورو۔دیپیکا، کدامبی سری کانت، ترشا۔گائتری، ساتھیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.