ETV Bharat / sports

Chances of rain in Final Match عالمی کپ فائنل مقابلے میں تیز بارش کا امکان

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 10:00 PM IST

عالمی کپ فائنل مقابلے میں تیز بارش کا امکان
عالمی کپ فائنل مقابلے میں تیز بارش کا امکان

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے 14 نومبر کو فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔Chances of rain in Final Match

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ لیکن میلبورن میں دو دنوں تک تیز بارش کا امکان ہے۔ اگر دونوں دنوں بارش ہوتی ہے اور میچ ممکن نہیں ہوتا تو پاکستان اور انگلینڈ کی دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ مشترکہ فاتح قرار دیا جا سکتا ہے۔Chances of rain in Final Match

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے 14 نومبر کو فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ لیکن میلبورن میں 13ویں اور 14 نومبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔ اگر دونوں دنوں بارش ہوتی ہے اور میچ ممکن نہیں ہوتا تو پاکستان اور انگلینڈ کی دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ مشترکہ فاتح قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس وقت میلبورن میں اتوار کو 25 ملی میٹر تک بارش کے ساتھ بارش کا 95 فیصد امکان ہے۔Chances of rain in Final Match

ای ایس پی این کرک انفو کی خبر کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بہت زیادہ (تقریباً 100 فیصد) ہے، جس میں 5 سے 10 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فائنل کے لیے ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق ہر ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں کم از کم 10 اوور کھیلنا ہوں گے۔ اگر بارش کے باعث دونوں دن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا تو انگلینڈ اور پاکستان ورلڈ کپ ٹرافی بانٹنے پر مجبور ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ’فائنل کے حوالے سے پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ اگر ضرورت پڑی تو میچ اتوار کو ہی مکمل کر لیا جائے، اس کے لیے یقیناً اوورز کو کم کرنا ہوگا۔ اگر یہ میچ اتوار کو شروع ہوا ہے لیکن مکمل نہیں ہو سکا تو ریزرو ڈے والے دن وہیں سے شروع ہو گا جہاں اسے روکا گیا تھا۔ ٹاس ہونے کے بعد، میچ 'لائیو' سمجھا جائے گا۔

میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور اگر کوئی کھیل نہیں ہوتا ہے تو میچ پیر کو ریزرو ڈے پر کھیلا جائے گا جس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

کھیل کے اصولوں کے مطابق ’اگر ریزرو ڈے دیا گیا تو بھی مقررہ دن پر میچ ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘۔ جس میں اوورز کم کرنے کا انتظام ہو گا اور اگر میچ کے لیے مطلوبہ کم سے کم اوورز نہیں کرائے جا سکتے تو میچ ریزرو ڈے پر مکمل کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.