ETV Bharat / sports

FIFA U17 Women's World Cup کابینہ نے انڈر۔17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 9:44 AM IST

Cabinet nod for signing of guarantees for FIFA U-17 Womens World Cup
کابینہ نے انڈر۔17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی کابینہ نے ملک میں انڈر۔17 خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ 11 سے 30 اکتوبر 2022 تک منعقد کیا جائے گا۔ FIFA U17 Women's World Cup

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے ملک میں فیڈریشن ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) انڈر۔17 خواتین ورلڈ کپ کے انعقاد کو ہری جھنڈی دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا۔ Cabinet nod for signing of guarantees for FIFA U-17 Womens World Cup

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی کابینہ نے ملک میں انڈر۔17 خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ 11 سے 30 اکتوبر 2022 تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ ورلڈ کپ پہلی بار ملک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت میں انڈر۔17 مینز ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں پوری دنیا سے نوجوان خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

واضح رہے کہ فیفا نے 16 اگست 2022 کو 'تیسرے فریقوں کی غیر ضروری مداخلت' کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کو معطل کر دیا تھا، جس کے بعد ملک سے فیفا انڈر۔17 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی بھی چھین لی گئی تھی۔ فیفا نے کہا تھا کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور فیڈریشن کے روزمرہ کے معاملات کو اے آئی ایف ایف انتظامیہ کے ہاتھ میں چلانے کے لیے تشکیل دی گئی ایڈمنسٹریٹرز کی کمیٹی کی تحلیل کے بعد معطلی کو ہٹا دیا جائے گا۔

ضروری اقدامات کرتے ہوئے اے آئی ایف ایف کو اس کے جنرل سکریٹری سنندو دھر کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد فیفا نے بھارت سے اپنی معطلی منسوخ کی۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی فیفا نے انڈر۔17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی بھی بھارت کو واپس کر دی۔

انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ اس ایونٹ کے لیے اے آئی ایف ایف کو کھیل کے میدان کی دیکھ بھال، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش، توانائی اور کیبل بچھانے اور گراؤنڈ اور ٹریننگ سائٹ کی برانڈنگ وغیرہ کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس امداد کا مالی خرچ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کو امدادی اسکیم کے لیے مختص بجٹ سے لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.