ETV Bharat / sports

Australia vs South Africa Test آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 17 سال بعد اپنی سرزمین پر شکست دی

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 6:38 PM IST

ڈیوڈ وارنر
ڈیوڈ وارنر

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 189 رن بنائے جبکہ آسٹریلیا نے 575/8 پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں 386 رن سے پیچھے رہنے کے بعد چوتھے دن 204 رن پر سمٹ گئی۔Australia vs South Africa Test

میلبورن: آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر (ناٹ آؤٹ 200) کی ڈبل سنچری اور ایلکس کیری (111) کی سنچری کے بعد جمعرات کو دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور 182 رن سے شکست دے دی۔Australia vs South Africa Test

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 189 رن بنائے جبکہ آسٹریلیا نے 575/8 پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں 386 رن سے پیچھے رہنے کے بعد چوتھے دن 204 رن پر سمٹ گئی۔Australia vs South Africa Test

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 17 سال بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ 4 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔Australia vs South Africa Test

جنوبی افریقہ نے دن کا آغاز 15/1 کے اسکور سے کیا۔ پروٹیاز کو آسٹریلیا کی برتری کو کم کرنے کے لیے بڑی شراکت داری کی ضرورت تھی لیکن ٹیمبا باوما (65) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر وقت نہیں گزار سکا۔

انگلی کی چوٹ سے صحت یاب ہوئے مچل سٹارک نے ساریل ایروی (21) کو تیز یارکر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو صبح کی پہلی کامیابی دلائی۔ اسکاٹ بولینڈ نے تھیونس ڈی بروئن (28) کو دوسری سلپ میں کیچ دیا جب کہ کھایا جونڈو (ایک) رن آؤٹ ہوئے کیونکہ جنوبی افریقہ کا اسکور چار وکٹ پر 65 رن پر ہوگیا۔

باووما اور کائل ویرین (33) نے پانچویں وکٹ کے لیے 63 رن جوڑے۔ باووما نے 144 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 65 رن بنائے جبکہ ویرین نے 40 گیندوں پر 33 رن بنائے۔

اس شراکت نے جنوبی افریقہ کو پہلے سیشن میں سنبھالا لیکن بولینڈ (49/2) نے لنچ کے بعد چوتھے اوور میں ویرن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ ٹیل اینڈرز کے وکٹ پر آنے کے بعد اسپنروں نے ذمہ داری سنبھال لی۔ نیتھن لیون نے باوما، مارکو جانسن اور کاگیسو ربادا کو آؤٹ کیا، جب کہ لونگی نگیڈی اسٹیو اسمتھ کا شکار ہو گئے اور پروٹیاز 204 رن پر آل آؤٹ ہو گئے۔

اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا 78.57 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) ٹیبل پر سرفہرست ہے اور اس کے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جگہ بنانے کے اپنے امکانات کو مضبوط ہوگئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ 50 فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ہندوستان اس ٹیبل میں 58.93 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈبلیو ٹی سی سائیکل کی تکمیل کے بعد ٹیبل پر ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل جون 2023 میں لندن کے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔یواین اائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.