ETV Bharat / sports

World Athletics Championships: نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارتی دستے کی قیادت کریں گے

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 9:01 PM IST

نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارتی دستے کی قیادت کریں گے
نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارتی دستے کی قیادت کریں گے

اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا امریکہ میں منعقد ہونے والی ایتھلیٹکس کی عالمی چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔World Athletics Championships

اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا یوجین (اوریگاؤں) میں 15 سے 24 جولائی تک منعقد ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 22 رکنی بھارتی دستے کی قیادت کریں گے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے جمعرات کو چیمپئن شپ کے لیے 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں پانچ خواتین شامل ہیں۔World Athletics Championships

فیڈریشن کے صدر عادل جے سماری والا نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب ان کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے جنہوں نے عالمی ایتھلیٹکس کے مقرر کردہ داخلے کے معیارکوحاصل کیا ہے یا ان کا عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر انتخاب کیا گیا۔ 16 ایتھلیٹوں میں سے سات انفرادی مقابلوں میں اتریں گے، وہ قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں، ان میں سابلے، سری شنکر، تیجندرپال سنگھ تور، نیرج چوپڑا، سندیپ کمار، انو رانی اور پرینکا گوسوامی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Neeraj Chopra Wins Gold: نیرج چوپڑا نے ایک بار پھرتاریخ رقم کی، فن لینڈ میں گولڈ میڈل جیتا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.