ETV Bharat / sports

وینگر 21 نومبر کواے آئی ایف ایف- فیفا اکیڈمی کا افتتاح کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 7:31 PM IST

تجربہ کار فٹ بال کوچ آرسین وینگرعالمی فٹ بال باڈی (فیفا) کی ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت شروع کی جانے والی اے آئی ایف ایف (آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن) - فیفا اکیڈمی کا افتتاح 21 نومبر کو بھونیشور میں کریں گے۔

وینگر 21 نومبر کواے آئی ایف ایف- فیفا اکیڈمی کا افتتاح کریں گے
وینگر 21 نومبر کواے آئی ایف ایف- فیفا اکیڈمی کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی:فیفا ٹی ڈی ایس پروگرام کا مقصد دنیا بھر میں مختلف ممبر ایسوسی ایشنز کے ساتھ تعاون کرکے ان کی قومی ٹیموں کی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ فیفا نے اپنا ٹیلنٹ کوچنگ پروگرام بھی شروع کیا ہے، جس کے ساتھ وہ ممبر ایسوسی ایشنز کو فعال آن گراؤنڈ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہاکہ مسٹر آرسین وینگر 19 سے 23 نومبر تک ہندوستان میں ہوں گے۔ اس مدت کے دوران وہ اور ان کی ٹیم آئی ایس ایل، آئی لیگ کلبوں اور ہندوستانی فٹ بال میں نوجوانوں کی ترقی سے وابستہ تمام لوگوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا، ’’ہماری کوشش ہوگی کہ اس اکیڈمی کو ہموار بنایا جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ وینگر کا بے پناہ تجربہ اور چیزوں کی گہری سمجھ اس اکیڈمی کو عالمی معیار کی سہولت میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اے آئی ایف ایف کے قائم مقام جنرل سکریٹری ستیہ نارائن ایم نے کہاکہ یہ ہمارے طویل مدتی وژن کی طرف ایک بڑا قدم ہے اور 14 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں سرمایہ کاری شاید بہترین شروعات ہے۔ ہم ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کی کوششوں پر کام شروع کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیلنٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ یقینی طورپر یہ ہندوستانی فٹ بال کے لیے پرجوش اوقات ہیں۔

آر ونیل کرشنا، کمشنر-کم-سیکرٹری، محکمہ کھیل اور یوتھ سروسز، حکومت اوڈیشہ نے کہاکہ ہم بہت پرجوش ہیں کہ بھونیشور کو فیفا ٹیلنٹ اکیڈمی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ مسٹر نوین پٹنائک نے ہمیں ہندوستان میں فٹ بال کی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہم اپنے فٹ بال کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اے آئی ایف ایف کے ساتھ قریبی شراکت داری میں کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ٹینس کو بدلنے میں لیجنڈ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کلیدی کردار رہا ہے

فیفا نے سرگی امیزکوا فونٹروڈونا کو فیفا کے تربیت یافتہ کوچ کے طور پر تجویز کیا ہے جو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہندوستان منتقل ہوں گے اور فیفا-اے آئی ایف ایف اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔امیزکوا اگست 2023 سے فیفا ٹی ڈی ایس کوچ ہیں اور انہیں پہلے بارسا اکادمی پرو ہائی کوؤ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر چین میں فٹ بال کی ترقی کا تجربہ ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.