ETV Bharat / sports

سنیل چھیتری کی قیادت میں بھارتی فٹ بال ٹیم قطر پہنچی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 1, 2024, 4:28 PM IST

AFC Asian Cup 2023 ہفتہ کی شام دوحہ پہنچنے والی بھارتی ٹیم کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ بھارتی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2023 میں شرکت کے لیے 23 مہمان ٹیموں میں سے وہاں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

AFC Asian Cup 2023, Indian football team arrive Qatar
سنیل چھیتری کی قیادت میں بھارتی فٹ بال ٹیم قطر پہنچی

دوحہ: سنیل چھیتری کی قیادت میں بھارتی فٹ بال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2023 میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کی شام یہاں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ بھارتی ٹیم 23 مہمان ٹیموں میں سے وہاں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

26 کھلاڑیوں کے دستے میں کچھ اہم کھلاڑی جیسے انور علی، جیکسن سنگھ تھوناوجم، عاشق کرونین اور روہت کمار زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے۔ نئے سال کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمک نے کہا ’’ہم یہاں جلد آنا چاہتے تھے، یہاں مناسب طریقے سے ڈھلنا چاہتے تھے اور بعد میں سفر کرنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ہم آج ایک ساتھ اپنا کام شروع کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنا شیڈول طے کیا ہے جس میں دو دنوں میں چار سیشن ہوں گے، تیسرے دن آرام کریں گے ۔ 7 جنوری کو ہم ایک پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ چند مہینوں میں چوٹوں کی وجہ سے ہمارے لیے چیزیں ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئیں۔ ہم اس وقت اتنے اچھے نہیں ہیں جتنے ہم ہو سکتے تھے۔ ہم نے جسمانی صلاحیت اور پاسنگ کی صلاحیت کھو دی ہے۔ لیکن ہمارے پاس اس کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہے اور ہمیں ان لوگوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو یہاں ہمارے ساتھ ہیں۔” (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.