ETV Bharat / sports

'ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونا بد قسمتی'

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 8:46 PM IST

'ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونا بد قسمتی'
'ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونا بد قسمتی'

کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے ملتوی ہونے کے بعد بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ اور خاتون ٹیم کی کپتان رانی نے اسے بدقسمتی قرار دیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ اپنا ہدف حاصل کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور میزبان ملک جاپان نے منگل کو ٹوکیو اولمپک کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا.

'ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونا بد قسمتی'
'ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونا بد قسمتی'

بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت نے کہاکہ ہمیں اولمپکس کے ملتوی ہونے کے بارے میں چیف کوچ گراہم ریڈ نے بتایا۔ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں لگ رہا تھا کہ اولمپکس ملتوی کئے جا سکتے ہیں لیکن ہم نے اس کی وجہ سے اپنی ٹریننگ کو متاثر نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ذہنی طور پر 25 جولائی کو ہونے والے اپنے پہلے میچ کے لئے تیار تھے، اس وجہ سے یہ بدقسمتی کی بات ہے لیکن ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم مثبت رہیں۔ گزشتہ 10 ماہ سے ہم نے کوچ ریڈ کی قیادت میں مشق کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اگلے ایک سال بھی ان کے ساتھ ٹریننگ لیتے رہیں گے۔اولمپکس ملتوی ہونے کے اعلان سے ہمارا حوصلہ نہیں ٹوٹا ہے۔ ایک ٹیم کے ناطے ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

منپریت نے کہاکہ پوری ٹیم کی جانب سے میں تمام ہاکی شائقین سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور محفوظ رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ جب تک آپ گھر میں ہیں خود کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش کریں۔ خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

خواتین ٹیم کی کپتان رانی نے کہا کہ ہمیں جب کوچ شرڈ مرنے نے یہ خبر دی تو ہم سیشن میں تھے اور اس خبر نے ہمیں جھنجھوڑ دیا۔ ذاتی طور پر مجھے اس سے کافی دکھ ہوا کیونکہ ہماری ٹیم ٹوکیو اولمپکس کے لئے متوازن تھی اور صحیح سمت میں جا رہی تھی۔

'ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونا بد قسمتی'
'ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونا بد قسمتی'

'اگر گزشتہ دو سالوں میں ہماری کارکردگی کو دیکھیں تو ٹیم نے کافی بہتر کیا تھا۔ ہم نے دنیا کی تمام بڑی ٹیموں کو سخت ٹکر دی۔ ہم اولمپکس ملتوی ہونے کے فیصلے کو مثبت طور پر لیتے ہیں ہم مزید محنت کریں گے اور اپنے کھیل کو ایک نیا طول و عرض دیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.