ETV Bharat / sports

'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'

author img

By

Published : Feb 10, 2020, 9:47 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:08 PM IST

بھارت کے سابق ہاکی اسٹار اشوک دھیان چند نے کہا کہ 'ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کے طلائی تمغہ جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔'

'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'
'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'

بھارت کی 1975 کی ورلڈ کپ فاتح ہاکی ٹیم کے رکن اشوک دھیان چند نے کہا ہے کہ 'بھارت اس سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں ہاکی میں تمغہ جیت سکتا ہے۔'

'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'
'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'

اشوک نے پیر کو یہاں نویں پدم شری شیام لال میموریل انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

سابق اولمپین اشوک نے کہا کہ یہ اولمپکس سال ہے اور بھارتی مرد ہاکی ٹیم نے 1980 کے ماسکو اولمپک کے بعد سے اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا ہے۔

'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'
'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'

بھارتی ٹیم نے ایف آئی ایچ پرو لیگ میں جس طرح عالمی چمپئن اور نمبر ایک ٹیم بیلجئیم اور دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کو شکست دی ہے اسے دیکھتے ہوئے میں یہ امید کر رہا ہوں کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی ٹیم کا تمغہ جیت سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کالج کے بچوں کو ہاکی کھیلتے ہوئے دیکھ کر میرا بھی دماغ کھیلنے کو للچا رہا تھا لیکن مجھے معلوم ہے کہ میرا جسم دماغ کا ساتھ نہیں آئے گا۔

میزبان شیام لال کالج نے ٹورنامنٹ کے مرد کلاس میں اپنی خطابی مہم کی شروعات جیت کے ساتھ کی۔ افتتاحی میچ میں شیام لال کالج نے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ ا سپورٹس سائنسز کو 3-2 سے شکست دی۔

'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'
'بھارت ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت سکتا ہے'

فاتح ٹیم کے لئے پنکج، منیش اور للت نے ایک ایک گول کیا۔ شکست کھانے والی ٹیم کے لئے نكھلیش اور سیزن وسنت نے گول کئے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ربی نارائن نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے سال ہاکی ٹورنامنٹ میں اسکول ٹیموں کی شرکت بھی یقینی بنائیں گے۔

اس سے کم سطح پر ہاکی کو فروغ دیا جا سکے گا۔ افتتاح کے موقع پر سری گورو تیغ بہادر خالصہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جسوندر سنگھ، شیام لال کالج سادھي کے پرنسپل ڈاکٹر پروین کمار وغیرہ موجود تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.