ETV Bharat / sports

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: آج محمڈن اسپورٹنگ کی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 11:45 AM IST

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے دوسرے دن معروف فٹبال ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اپنے پہلے میچ میں سدھرن سمیتی کے خلاف اپنی مہم کی شروعات کرے گی۔ کورونا وائرس کے سبب ایک برس کی معطلی کے بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا انعقاد آج سے ہورہا ہے۔

calcutta football league 2021
کلکتہ فٹبال لیگ 2021

ریاست مغربی بنگال، ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں محمڈن اسپورٹنگ اور سدھرن سمیتی کی ٹیمیں بدھ کے دن مد مقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں مضبوط اور متوازن ہیں اور کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں فاتحانہ آغاز کے ارادے سے میدان میں اتریں گی، جس سے میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کے روسی کوچ آندریو چینسکیو کی تربیت یافتہ محمڈن اسپورٹنگ نوجوان اور تجربہ کار قومی و غیرملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے ٹیم سے شاندار کارکردگی کی کافی توقعات وابستہ ہیں۔

دوسری طرف سدھرن سیمتی خالص بھارتی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہے جسے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے، اس ٹیم میں کسی بھی بڑی ٹیم کو غیر متوقع شکست دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے دوسرے میچ میں ریلوے ایف سی کا بی ایس ایس ایس سی سے مقابلہ ہوگا، جبکہ تیسرے میچ میں ایرین کلب اور ٹالی گنج اگرامی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب ایک سال کی معطلی کے بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کا انعقاد 17 اگست سے ہوچکا ہے جو ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔


کلکتہ فٹبال لیگ 2021

آج کا شیڈول

محمڈن اسپورٹنگ بمقابلہ سدھرن سمیتی، کلیانی میونسپل اسٹیڈیم

ریلوے ایف سی بمقابلہ بی ایس ایس ایس، رابندر سرور اسٹیڈیم

ایرین کلب بمقابلہ ٹالی گنج اگرامی ہوڑہ سلین منا اسٹیڈیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.