ETV Bharat / sports

حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت

author img

By

Published : Jan 30, 2020, 10:36 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:18 PM IST

نیشو کمار کے فیصکلہ کن گول کی بدولت بنگلورو ایف سی نے حیدرآباد ایف سی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک صفر سے شکست دے دی۔

حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت
حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت

بنگلورو کے کانتی واڑی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین سپرلیگ(آ ئی ایس ایل)کے20۔2019 کے 70 ویں میچ میں میزبان بنگلورو ایف سی اور مہمان ٹیم حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے لئے جارحانہ کھیل کی حکمت عملی کا استعمال کیا۔

اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل بنگلورو ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی۔

کھیل کے ساتویں منٹ پر نیشو کمار نے گول کرکے بنگلورو ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک مہمان ٹیم حیدرآباد ایک صفر کی سبقت ختم کرنے کے لئے حریف پر پے درپے حملے کیا لیکن اس میں ناکام رہی۔

دوسرے ہاف میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل بنگلورو ایف سی کو مہمان ٹیم حیدرآباد ایف سی کے خلاف جد وجہد کر نی پڑی۔

حیدرآباد جہاں ایک طرف اسکور برابر کرنے کے لیے اڑی چوٹی کا زور لگادی تو دوسری طرف بنگورو ایف سی اسکور میں اضا فہ کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت
حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت

کھیل کے اختتام ےک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا ۔

بنگلورو ایف سی نے حیدرآباد کو ایک صفر سے شکست دے کر لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کی۔

حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت
حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت

ایف سی گوا 15 میچوں میں 30 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ بنگلو رو ایف سی نے 15 میچوں میں 28 پوائنٹ حاصل کرکے کولکاتا کو دوسری پوزیشن سے بے دخل کردی ہے۔

اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا 14 میچوں میںض 27 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور اڑیسہ ایف سی 15 میچوں میں 21 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے ۔


اس کے علاوہ ممبئی سٹی ایف سی 14 میچوں میں 20 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت
حیدرآباد پر بنگلورو ایف سی کی جیت

ممبئی سٹی ایف سی ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں جمعہ کو یہاں ممبئی فٹ بال ایرینا میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے خلاف ہونے والے اپنے اگلے مقابلے کو جیت کر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ -4 میں داخلہ کرنا چاہے گی۔

Intro:سوگتا بوس


Body:سوگتا بوس


Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.