ETV Bharat / sports

ایف سی گو اپر بنگلوروایف سی کی جیت

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:58 PM IST

سنیل چھتیری کے دوگول کی بد ولت بنگلوروایف سی نے ایف سی گوا کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 1۔2 گول سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایف سی گو اپر بنگلوروایف سی کی جیت
ایف سی گو اپر بنگلوروایف سی کی جیت

بنگلوروکے کانتی واڑی اسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی ایس ایل کے 56 ویں میچ میں میزبان بنگلورو ایف سی اور ایف سی گو اکے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہوسکا۔ اسکور0۔0 رہا۔

دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم بنگلورو ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی ۔

کھیل کے59 ویں منٹ پر کپتان سنیل چھتیری نے گول کرکے بنگلورو ایف سی کو0۔1 گول کی سبقت دلائی۔

لیکن میزبان ٹیم بنگلورو ایف سی اس برتری کو زیادہ دیر تک برقراررکھ نہ سکی اور 61 ویں منٹ پر بوماس کے گول کی بد ولت ایف سی گوا میچ اسکور 1۔1 کردیا۔

میچ کا اسکور برابر ہونے کے بعد بنگلورو ایف سی اور ایف سی گو اکے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملوں کاسلسلہ جاری رہا۔

کھیل کے 84 ویں منٹ پر سنیل چھتیری نے گول کرکے بنگلورو ایف سی کو 1۔2 گول کی سبقت دلائی۔ اس میچ میں کپتان سنیل چھتیری کا یہ دوسرا گول تھا۔

کھیل کے اختتام تک بنگلورو ایف سی 1۔2 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی ایس ایل کے ایک اہم میچ میں جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔

اس شکست کے باوجود ایف سی گوا 21پوائنٹ کےساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ اس جیت کے ساتھ بنگلو رو ایف سی 19 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پرپہنچ گئی ہے۔اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا 18 پوائنٹ اور ممبئی سٹی ایف سی 16 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے مقام پر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.