ETV Bharat / sports

یورو کپ 2021: کرسٹیانو رونالڈو بنا سکتے ہیں کئی ریکارڈز

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:44 PM IST

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہنگری کے خلاف میدان پر اترتے ہی سب سے زیادہ یورو کپ ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو
کرسٹیانو رونالڈو

رونالڈو اس مرتبہ یورو کپ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔ ان کے پاس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بننے کا موقع ہے۔ پرتگال کی ٹیم اس میں دفاعی چیمپئن کے طور پر اترے گی ۔

رونالڈو کرسٹیانو ان 17 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے چار مرتبہ یہ ٹورنامنٹ کھیلا ہے۔ اس میں لوتھر میتھہاس اور پیٹر شمائیکل جیسے بڑے کھلاڑی شامل ہیں۔ حالانکہ وہ ہنگری کے خلاف میدان پر اترتے ہی پانچ بار یہ ٹورنامنٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

سنہ 2016 میں گیارہ کھلاڑی ایسے تھے جو چوتھی مرتبہ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے لیکن ان میں سے صرف رونالڈو ہی واحد ایسے کھلاڑی ہیں جو اس سال بھی یورو کپ کھیل رہے ہیں۔ بقیہ دس کھلاڑیوں میں سے کچھ نے ریٹائرمنٹ لے لیا اور کچھ چوٹ کی وجہ سے شامل نہیں ہوئے۔

رونالڈو نے 2004 یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول بھی کیا تھا۔ تب سے اب تک وہ چار یورو کپ میں 21 میچوں میں 9 گولز کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ فرانس کے سابق کھلاڑی مائکل پلاتینی کے 9 گولز ہیں۔ ہنگری کے خلاف ان کے پاس شاندار موقع ہے اور ایک گول کرتے ہی رونالڈو اس ٹورنامنٹ کے چوٹی کے گول کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

یورو کپ مین ٹورنامنٹ اور کوالیفائرس ملاکر رونالڈو نے کل 56 میچ کھیلے ہیں مزید تین میچ کھیلتے ہی وہ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن جائیں گے۔

رونالڈو کے نام فی الحال 104 انٹرنیشنل گولز درج ہیں۔ ایران کے سابق فٹ بال کھلاڑی علی ڈیئی اس معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے کریئر میں109 گولز کئے ہیں۔

رونالڈو کی عمر 36 سال 126 دن ہے۔ اگر وہ یورو کپ کے گروپ اسٹیج یا ناک آوٹ اسٹیج میں گول کرتے ہیں تو ایسا کرنے والے وہ تیسرے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن جائیں گے۔

اگر پرتگال ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو رونالڈو ایک اور ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔ وہ دوسرا اور مسلسل دو بار یہ اعزاز جیتنے والے دوسرے کپتان ہوں گے۔

سابق اسپین فٹ بالر اور کپتان اکر کیسیلس نے یہ ریکارڈ 2008 اور 2012 میں حاصل کیا تھا۔ اگر پرتگال کی ٹیم ٹائٹل جیتتی ہے تو اسپین کے بعد وہ دوسری ٹیم بن جائے گی جو یورو کپ میں لگاتار 2 ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.