ETV Bharat / sports

کلکتہ فٹبال لیگ 2021:یونائٹیڈ اسپورٹنگ کلب نے بی ایس ایس ایس سی کو ہرایا

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 1:14 PM IST

سبرتو مرمو کے دو گول کی بدولت یونائٹیڈ ایس سی نے بی ایس ایس ایس سی کو یکطرفہ مقابلے میں 1-3 گول سے شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل میں پیش قدمی کی۔

calcutta football league 2021
calcutta football league 2021

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیئر ڈویژن گروپ اے میں یونائٹیڈ ایس سی اور بی ایس ایس ایس سی کے درمیان مقابلہ ہوا۔

کھیل کے 20 ویں منٹ پر دیپک رجک نے گول کرکے بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب کو ایک صفر کی سبقت دلائی لیکن پانچ منٹ بعد ہی سبرتو مرمو نے گول کرکے یونائیٹیڈ ایس سی کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔

کھیل کے 38 ویں منٹ پر سبرتو مرمو نے ایک اور گول کرکے یونائیٹیڈ ایس سی کو 1-2 کی سبقت دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی یونائیٹیڈ ایس سی اور بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری رہا۔

کھیل کے 76 ویں منٹ پر دلیپ وارن نے حریف ٹیم کی دفاعی لائن توڑتے ہوئے یونائیٹیڈ ایس سی کے لیے تیسرا گول کیا۔

کھیل کے اختتام تک بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب میچ میں واپس آنے کی جدوجہد کرتی رہی لیکن یونائیٹیڈ نے اس کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

یونائیٹیڈ ایس سی نے 1-3 سے میچ جیت کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں دوسری جیت درج کی۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں اب تک کھیلے گئے میچوں کی بنیاد پر محمڈن اسپورٹنگ، یونائٹیڈ ایس سی اور بی ایس ایس اسپورٹنگ کلب (7-7) پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.